سزا یافتہ اسرائیلی جاسوس کی امریکا سے واپسی، استقبال وزیر اعظم نیتن یاہو نے کیا
👁️ 63 بار دیکھا گیا
سزا یافتہ اسرائیلی جاسوس کی امریکا سے واپسی، استقبال وزیر اعظم نیتن یاہو نے کیا
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈوئچے ویلے) امریکا میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے جرم میں سزا یافتہ امریکی شہری جوناتھن پولارڈ اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ بدھ تیس دسمبر کے روز بذریعہ ہوائی جہاز یروشلم پہنچنے پر ان کا استقبال اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کیا۔
Prime Minister Benjamin Netanyahu welcomed Jonathan and Esther Pollard upon their arrival in Israel, early this morning. The Prime Minister was moved to meet them on the tarmac next to the plane where they recited the Shehecheyanu blessing together.https://t.co/jfZ4WseH3g pic.twitter.com/6Xno3yJPdY
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) December 30, 2020
پولارڈ کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 1985ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر یہ الزام ثابت ہو گیا تھا کہ وہ خفیہ امریکی دستاویزات اسرائیل کے حوالے کرنے کے مرتکب ہوئے تھے۔ اِس وقت ان کی عمر 66 برس ہے اور انہوں نے 30 سال امریکا کی ایک جیل میں قید کاٹتے ہوئے گزاری۔ پولارڈ کو 2015ء میں پیرول پر رہا تو کر دیا گیا تھا، تاہم ان کی جیل سے رہائی کی شرط یہ تھے کہ وہ امریکا سے باہر نہیں جا سکتے تھے۔
اسرائیلی دباؤ
اس دوران اسرائیل کی طرف سے مسلسل یہ دباؤ ڈالا جاتا رہا تھا کہ امریکی محکمہ انصاف کے اعلیٰ حکام جوناتھن پولارڈ کو امریکا سے باہر جانے کی اجازت دے دیں۔ ان پر عائد بیرون ملک روانگی کے سلسلے میں پابندی امریکی محکمہ انصاف نے ابھی گزشتہ ماہ ہی ختم کر دی تھی اور اس کی کوئی اعلانیہ وجہ بھی نہیں بتائی گئی تھی۔ اس پابندی کے خاتمے کے باعث ہی وہ آج بدھ کے روز اسرائیل پہنچ گئے۔
پولارڈ کی اسرائیل آمد سے متعلق خود اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب پولارڈ اور ان کی اہلیہ ایستھر یروشلم کے ہوائی اڈے پر طیارے سے نکل کر سیڑھیاں اتر رہے تھے، تو اسرائیلی وزیر اعظم نہ صرف ان کے استقبال کے لیے ذاتی طور پر وہاں موجود تھے بلکہ انہوں نے گرمجوشی سے اپنے دونوں ہاتھ بھی ہوا میں بند کر رکھے تھے۔
‘آپ گھر پہنچ گئے ہیں‘
اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جوناتھن پولارڈ اور ان کی اہلیہ کو اسرائیلی شہریوں کے طور پر ملکی شناختی کارڈ بھی دیے اور کہا، ”آپ گھر پہنچ گئے ہیں۔‘‘
جوناتھن پولارڈ نے اس موقع پر کہا، ”میں اور میری اہلیہ بہت خوش ہیں کہ ہم 35 برس بعد بالآخر واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ہم دونوں اسرائیلی عوام اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے شکر گزار ہیں کہ وہ آخر کار ہمیں ہمارے گھر واپس لے آئے۔‘‘
امریکی بحریہ میں انٹیلیجنس تجزیہ کار
1980ء کی دہائی میں جوناتھن پولارڈ امریکی بحریہ کے انٹیلیجنس امور کے ایک تجزیہ کار تھے اور اسی دوران ان کی ملاقات نیو یارک میں اسرائیلی فوج کے ایک کرنل سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اہم امریکی سرکاری راز اسرائیل بھیجنا شروع کر دیے تھے اور اس کام کے بدلے پولارڈ کو ہزاروں ڈالر ادا کیے جاتے تھے۔
امریکا میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے عرصے کے دوران پولارڈ نے ہزارہا خفیہ امریکی دستاویزات اسرائیل کے حوالے کی تھیں اور اس جاسوسی کا راز فاش ہو جانے کے نتیجے میں دونوں قریبی حلیف ممالک کے مابین تعلقات بہت کشیدہ ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C