سعودی عرب سے رہا ہونے والے 62 پاکستانی قیدی اسلام آباد پہنچ گئے
👁️ 36 بار دیکھا گیا
سعودی عرب سے رہا ہونے والے 62 پاکستانی قیدی اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) عیدالاضحیٰ سے صرف ایک روز قبل سعودی عرب سے حال ہی میں رہائی پاکر وطن پہنچنے والے پاکستانی قیدیوں کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد کے موقع پر خوشی کا سماں بندھ گیا۔
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (او پی ایف) کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر شیخ نے وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل اور ادارہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر رہائی پانے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔
پاکستانی قیدیوں کی آمد کے موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور انہوں نے موجودہ حکومت کی گرانقدر کوششوںکو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
او پی ایف کے ترجمان کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ، وزارت امور خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی مسلسل کوششوں کے باعث شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے احکامات پر سعودی حکام کی طرف سے ریاض میں منشیات سے متعلق معمولی مقدمات میں قید 63 پاکستانی قیدیوں کو رہائی دی ہے۔
انہوں نے اوپی ایف کی طرف سے قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے کئے گئے انتظامات کا بھی حوالہ دیا تاکہ یہ قیدی عیدالاضحیٰ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں تارکین وطن پاکستانیوں کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ تارکین وطن اور ان کے اہل خانہ کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام تر کوششں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔ تارکین وطن پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں اور ملک کا اہم سرمایہ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ او پی ایف تارکین وطن پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کو زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کر رہی ہے اور ان کے مسائل اور مشکلات کے فوری ازالے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس موقع پر وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں نے سعودی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یہ پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منا سکیں گے۔ بیرون ملک جیلوں میں پاکستانیوں کی مدد کرنا اور ان کی واپسی حکومت کی عوام سے وابستگی ہے۔ میری ہدایت پر فنڈز کا بندوبست کیا گیا اور خصوصی پرواز سے 62 قیدیوں کو واپس لایا گیا۔
On my instructions, funds were arranged & a special flight brought back 62 prisoners from KSA today, so they could be back with their families for Eid. Helping Pakistanis in prisons abroad & assisting in their return to Pakistan is my govt's commitment to our people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2021
مزید برآں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی بھی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اس احساس کا مظاہرہ نہیں کیا جو عمران خان کرتے ہیں، اب تک کئی ہزار لوگ بیرون ملک مصائب کا شکار تھے، وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
کسی بھی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اس احساس کا مظاہرہ نہیں کیا جو عمران خان کرتے ہیں، ان 85 خاندانوں کی عید کی خوشیاں وزیر اعظم کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہیں اب تک کئ ہزار لوگ جو بیرون ملک مصائب کا شکار تھے وطن واپس پہنچ چکے ہیں pic.twitter.com/Vre9qZdTCN
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 20, 2021
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اس احساس کا مظاہرہ نہیں کیا جو عمران خان کرتے ہیں۔ ان خاندانوں کی عید کی خوشیاں وزیر اعظم کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہیں۔ اب تک کئ ہزار لوگ جو بیرون ملک مصائب کا شکار تھے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C