سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
👁️ 138 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
ریاض (ویب ڈیسک) بین الاقوامی طور پر دہشت گرد قرار دی جانے والی عسکری تنظیم داعش نے گزشتہ روز سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
خیال رہے کہ حملے میں 3 حملہ آور ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
#ISIS’ ‘Amaq reports attack launched against “state security headquarters” in Zulfi, #SaudiArabia (NW of #Riyadh), releasing video of the four attackers. The attack was reported by news sources hours prior, claiming that all four attackers were killed and the attack “foiled.” pic.twitter.com/y7DTgENQFX
— Rita Katz (@Rita_Katz) April 21, 2019
سعودی عرب کے سرکاری نیوز چینل الاخباریہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ پولیس نے حملہ ناکام بنادیا تھا، یہ حملہ دارالحکومت ریاض سے شمال میں 250 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم سیکیورٹی فورسز کی عمارت میں کیا گیا تھا.۔
حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں ہلاک مسلح حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے، جس کے قریب دھماکا خیز مواد بھی نظر آرہا ہے۔
بعد ازاں داعش سے تعلق رکھنے والی نیوز ایجنسی ‘عماق’ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں حملہ آوروں کو ‘شہید’ قرار دیا گیا تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کب بنائی گئی تھی۔
مذکورہ ویڈیو میں ایک شخص سعودی عرب کے شاہی خاندان پر تنقید کررہا ہے اور اس حملے کو سعودی عرب، شام اور عراق میں مسلمانوں کو قید کیے جانے کا رد عمل قرار دیا گیا۔
گزشتہ روز سعودی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
https://youtu.be/tcW270zwobg
اس سے قبل 9 اپریل کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے تھے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
رواں برس 10 جنوری کو سعودی خفیہ ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
تاہم 9 اپریل کو ہونے والی کارروائی کے بارے میں سعودی حکام کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گرد قطیف میں ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C