سعودی عرب نے 30 سال بعد عراق میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا
👁️ 118 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے 30 سال بعد عراق میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا
بغداد (ویب ڈیسک) عراق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے تعلقات بہتر کرتے ہوئے بغداد میں 30 سال بعد اپنا سفارتخانہ کھول دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق سفارتخانہ، سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصابی کی سربراہی میں وفد کے 2 روزہ دورے کے دوران کھولا گیا۔
خیال رہے کہ ایران کی خطے میں اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے ریاض، عراق سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد صحاف کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ ‘گرین زون’ میں کھولا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
خیال رہے کہ عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی 6 اپریل کو ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب جانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے عراق سے 1990 میں تعلقات ختم کر دیئے تھے۔ عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد سعودی عرب نے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C