سعودی عرب نے ارامکو حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کر دیئے
👁️ 120 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے ارامکو حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کر دیئے
ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح کو ملک کے دو شہروں بعقیق اور خرص میں ارامکو کمپنی کی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں وہ ثبوت دنیا کے سامنے پیش کردیئے۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے ارامکو تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر اس حملے میں استعمال ہونے والے ایرانی اسلحہ اور ہتھیاروں کے ٹھوس ثبوت بھی دکھائے گئے۔
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہاکہ ارامکو’ کی تنصیبات پر حملے سے قبل سعودی تیل کی رسد اپنی سطح پر واپس آچکی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اوپیک کا کوئی ہنگامی اجلاس نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ارامکو واضح جارحیت کے اثرات سے قطع نظر اپنے حصص کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس جارحیت کے اثرات عالمی توانائی کی منڈیوں تک پہنچے ہیں اور عالمی معیشت کی نمو کی امکانات کے بارے میں مایوسی پسندانہ نظریہ میں اضافہ کیا ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی تیل کی برآمد اور رواں ماہ کے لیے ان برآمدات سے ہونے والی آمدنی حملوں سے متاثر نہیں ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک سعودی عرب کی تیل کی یومیہ پیدوار 11 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی جب کہ نومبر میں ہم عالمی منڈی کو یومیہ 12 ملین بیرل تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے گاہکوں کو مایوس نہیں ہونے دیگا بلکہ تیل کی پیداوار میں کمی ذخیرہ شدہ اسٹاک سے پوری کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر میں تیل کی پیداوار روزانہ 9.89 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔ سعودی عرب تیل کی عالمی تیل منڈی کو محفوظ فراہم کنندہ کے طور پر اپنا کردار برقرار رکھے گا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ تیل تنصیبات پر جارحیت کے بعد اندرون ملک تیل کی رسد تاثر نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ عالمی توانائی مارکیٹ کو نشانہ بنانے کی گھنائونی کوشش ہے۔
سعودی وزیر توانائی نے اس بات کی تصدیق کی کہ رواں ماہ سعودی برآمدات میں کمی نہیں ہوگی لہذا آمدنی میں کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہم حملوں کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے ایک بین الاقوامی ٹیم بھی تفتیش کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C