سعودی وزیر مملکت کی وزیراعظم سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر زور
👁️ 124 بار دیکھا گیا
سعودی وزیر مملکت کی وزیراعظم سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر زور
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے جمعے کے روز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، خطے کی سلامتی اور پاک-بھارت کشیدگی جیسے اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
سعودی وزیر نے اس موقع پر جنوبی ایشیا میں جاری تناؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام حل طلب مسائل کو پرامن طریقے سے اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس سے قبل عادل الجبیر نئی دہلی کا دورہ کر چکے تھے، جہاں انہوں نے بھارتی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام آباد میں اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، شہباز شریف نے حالیہ بھارتی اقدامات اور سرحد پار حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے عوام، خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، اور اس کا یہ حق اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حاصل ہے۔
سعودی وزیر مملکت نے امن، برداشت اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام فریقین کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C