سعودیہ کو بڑا دھچکا: امریکی صدر جو بائیڈن کا ”یمن جنگ” کی حمایت ختم کرنیکا اعلان
👁️ 39 بار دیکھا گیا
سعودیہ کو بڑا دھچکا: امریکی صدر جو بائیڈن کا ”یمن جنگ” کی حمایت ختم کرنیکا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ نے یمن کے خلاف چھ سال سے جاری جنگ میں اپنے اتحادیوں کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں کے لیے اپنی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خارجہ پالیسی کے بارے میں اپنے پہلے اہم خطاب میں کہا ہے کہ ’یمن میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔‘
صدر بائیڈن نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی نئی خارجہ پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر غیر حاضر رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا اور سفارت کاری ہماری خارجہ پالیسی کا مرکز ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں جاری جنگ نے انسانی بنیاد پر اور حکمت عملی کے لحاظ سے ایک تباہی کو جنم دیا ہے اور ان کے بقول، اس جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا “ہم یمن جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی سفارت کاری کو بھی تیز کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں اپنی مشرقِ وسطیٰ کی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قیادت میں جنگ بند کرانے کی کوششوں میں مدد کرے۔”
انہوں نے کہا کہ یمن میں دیرپا امن مذاکرات کو بحال کرنے کی ضرورت ہے اور وہاں یہ یقینی بنایا جائے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد عوام تک پہنچے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یمن میں جاری جنگ کے حوالے سے اپنے عزائم واضح کرنے کے لیے ہم جارحانہ کارروائیوں کے لیے تمام امریکی تعاون کو ختم کر رہے ہیں جن میں اسلحے کی فروخت بھی شامل ہے۔
امریکی خارجہ پالیسی میں یمن کے معاملے پر تبدیلی ان اقدامات کی کڑی ہے، جس کا وعدہ صدر بائیڈن نے امریکی خارجہ پالیسی کی سمت، بقول ان کے، درست کرنے کے لیے کیا تھا۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کے دفاع میں ہر طرح سے مدد دے گا۔ لیکن اس کی تفصیلات کیا ہوں گی، یہ امریکی صدر نے اپنی تقریر میں واضح نہیں کیا۔
بائیڈن انتظامیہ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسلحے کی فروخت کے اربوں ڈالر کے معاہدے التوا میں ڈال رہا ہے۔
تاہم خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے کہا ہے کہ یمن جنگ کے لیے امریکی حمایت ختم ہونے سے عرب خطے میں سرگرم القاعدہ کے خلاف امریکی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی۔
‘دنیا کے ساتھ رابطے بحال کریں گے’
صدر جو بائیڈن نے محکمۂ خارجہ سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی میں سفارت کاری واپس آ چکی ہے اور ہم ایک بار پھر دنیا کے ساتھ رابطے بحال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات گزرے کل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ آج اور مستقبل کے چیلنجز کے مقابلے کے لیے ہوں گے۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ “امریکی قیادت کو آمریت پسندی کے بڑھتے مسئلے سے نمٹنا ہو گا، جس میں چین کا یہ عزم کہ وہ ہمارے مقابلے میں کھڑا ہو اور روس کی طرف سے ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچانے اور اس میں خلل ڈالنے کی کوششیں شامل ہے۔”
یورپ کیلئے بائیڈن کی خارجہ پالیسی کیا ہو گی؟
بائیڈن نے میانمار کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں جمہوری حکومت کے خلاف فوجی اقدام کے بعد امریکہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر بحران کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ میانمار کی فوج فوراً اقتدار چھوڑ دے اور جمہوری رہنماؤں کو رہا کرے۔
روس کی مداخلت کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سے صدر بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے صدر پوٹن پر واضح کر دیا ہے کہ اب واشنگٹن روس سے مؤثر انداز میں نمٹے گا۔ صدر بائیڈن نے مطالبہ کیا کہ زیرِ حراست روسی اپوزیشن رہنما الیکسی نیوالنی کو فوراً رہا کیا جائے۔
اُن کے بقول، “ہمیں عالمی وبا سے ماحولیاتی بحران اور جوہری پھیلاؤ تک، کئی طرح کے چیلنجز درپیش ہیں۔ ہم صرف مشترکہ طور پر کام کر کے ان سے نمٹ سکتے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C