سمندری دفاع: چین میں تیار دو فری گیٹس پاکستان پہنچ گئیں
👁️ 112 بار دیکھا گیا
سمندری دفاع: چین میں تیار دو فری گیٹس پاکستان پہنچ گئیں
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کی سمندری حدود کے دفاع میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، چین میں تیار 2 نئے ٹائپ 054 ایلفا فری گیٹس چند روز میں پاک بحریہ میں شامل ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق طغرل کلاس فری گیٹس پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہ جہاں کراچی پہنچ چکی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فری گیٹس کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب کراچی میں ہوگی، جس کے بعد پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ٹائپ 054 ایلفا فری گیٹس کی مجموعی تعداد 4 ہوجائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طغرل کلاس فری گیٹس بنیادی طور پر گائیڈڈ میزائل فری گیٹس ہیں، چینی شپ بلڈنگ کمپنی نے پاک بحریہ کی ضروریات کے مطابق چاروں فری گیٹس تیار کی ہیں۔
فری گیٹس بیک وقت سطح آب، زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، طغرل کلاس فری گیٹس ’لو ریڈار آبزرویبیلیٹی‘ کے باعث دشمن کیلئے زیادہ مہلک ہیں۔
ٹائپ 054 ایلفا فری گیٹس جدید ترین حربی ساز و سامان اور سینسرز سے لیس ہیں، فری گیٹس پر سطح سے سطح پر مار کرنے والے سی ایم 302 میزائل نصب کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ طغرل کلاس فری گیٹس پر سطح سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 میزائل بھی موجود ہیں، 134 میٹر طویل، 42 ہزار ٹن ڈسپلیسمنٹ کے ساتھ فری گیٹس کی رفتار 27 ناٹس تک ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان نے2017 میں ٹائپ 054 ایلفا فری گیٹس کی خریداری کیلئے آرڈر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C