سندھ: شکارپور میں ریلوے ٹریک اڑا دیا، ٹرین تباہی سے بال بال بچ گئی
👁️ 195 بار دیکھا گیا
سندھ: شکارپور میں ریلوے ٹریک اڑا دیا، ٹرین تباہی سے بال بال بچ گئی
شکارپور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور کے قریبی علاقے ہمایوں کے نزدیک ریلوے ٹریک دھماکے سے متاثر ہو گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) شاہزیب چاچڑ نے ریلوے ٹریک پر دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے کچھ دیر قبل جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس اسی ٹریک سے گزری تھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ایس ایس پی کے مطابق دھماکے کے بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سکھر سے طلب کر لیا گیا ہے تاکہ علاقے کی مکمل کلیئرنس کی جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ریلوے ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرین سروس بحال کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C