سندھ: میڈیکل بورڈ نے دادو میں سنگسار کی گئی 10 سالہ بچی گل سماں کی قبر کشائی مکمل کرلی
👁️ 99 بار دیکھا گیا
سندھ: میڈیکل بورڈ نے دادو میں سنگسار کی گئی 10 سالہ بچی گل سماں کی قبر کشائی مکمل کرلی
دادو (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں مبینہ طور پر کاری کے الزام میں قتل کی گئی دس سالہ گل سماں رند کی قبر کشائی کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 سالہ بچی گل سماں رند کی قبر کشائی کے بعد جسد خاکی سے نمونےحاصل کرلئے گئے، 10سالہ گل سماں کو مبینہ طور پر سنگسار کرکے قتل کیا گیا۔
دادو میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے دس سالہ گل سماں کی قبر کشائی کی، لمس کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے دس سالہ گل سماں رند کی قبر کشائی کی اور میڈیکل ٹیم نے نمونےحاصل کئے۔
بعد ازاں میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر قربان علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ بچی کی پسلیاں اور ناک ٹوٹی ہوئی ہے لیکن موت سر پر بھاری چیز لگنے یا گرنے سے واقع ہوئی ہے۔
میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گل سماں کے اجزا ڈی این اے کے لئے حاصل کرلئے گئے ہیں، ڈی این اے رپورٹ سے یہ واضح ہوگا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ دادو کے علاقے کاچھو میں اکیس نومبر کو مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں دس سالہ کمسن بچی کو پتھر مارکر بے دردی سے قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جب کہ علاقے میں بھی بچی کو کاروکاری کے الزام میں سنگسار کرکے قتل کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں۔
تحقیقات شروع ہونے کے بعد نماز جنازہ پڑھانے والے مولوی نے مقامی صحافیوں اور پولیس کے پاس پہنچ کر بچی کے قتل کا انکشاف کیا، جس پر ایف آئی آر درج کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق دو رشتے داروں اور چار نامعلوم افراد نے لڑکی کو ایک سازش کے تحت پتھر مارکر قتل کیا جبکہ لڑکی کے والدین کا موقف ہے کہ وہ پہاڑی علاقے میں رہتے ہیں،جہاں اوپر سے پتھر گرا جو لڑکی کو لگا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C