سنگار پور میں دنیا کی 12 بڑی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہوں کا خفیہ اجلاس
👁️ 78 بار دیکھا گیا
سنگار پور میں دنیا کی 12 بڑی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہوں کا خفیہ اجلاس
سنگاپور سٹی(ڈیلی اردو) سنگاپور میں امریکا، بھارت اور چین سمیت دنیا کی 12 بڑی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کا اہم مگر خفیہ اجلاس ہوا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سے پہلے یہ اجلاس کبھی رپورٹ نہیں ہوا۔ تاہم سنگاپور کی جانب سے گزشتہ چند برسوں سے شنگریلا ڈائیلاگ سکیورٹی سمٹ کے موقع پر پوری رازداری کے ساتھ نامعلوم مقام پر خفیہ اداروں کے سرابراہان کااجلاس بھی بلایا جاتا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی نمائندگی نیشنل انٹیلیجنس الائنس کے ڈائریکٹر اورل ہینز اور بھارت کے سمانت گوئل نے ’را‘ کی نمائندگی کی جبکہ چین کے خفیہ ادارے کا نمائندہ بھی اجلاس میں شریک رہا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس ’عالمی شیڈو ایجنڈا‘ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل تھا، کیونکہ یہ کوئی کاروباری نوعیت کا اجلاس نہیں بلکہ سنجیدہ معاملات کو گہرائی سے سمجھنے کیلئے بلایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کے درمیان ان کہے اور ان دیکھے ضابطے موجود ہوتے ہیں، جب روایتی سفارتکاری مشکل ہو جاتی ہے تب وہ ان ضابطوں کی پاسداری کرتے ہیں اور یہ بات شدید تناؤ کے وقت میں انتہائی اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنگاپور کے محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شنگریلا ڈائیلاگ کے کے سائیڈ لائن پر خفیہ اداروں کے حکام کو بھی اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کا موقع مل جاتا ہے اور ہم ایسے باہمی اجلاس میں مددگار کا کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ ایسے اجلاس بین الاقوامی سطح پر فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں ہونے والے 12 ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے اجلاس میں روس کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی جبکہ روسی ڈپٹی وزیر دفاع ولودومیر ہاوریلوف کا کہنا تھا کہ وہ شنگریلا ڈائیلاگ میں موجود تھے تاہم اس اجلاس میں شامل نہیں تھے۔
دوسری جانب سنگاپور میں امریکی سفارت خانے نے خفیہ ایجنسیوں کے اجلاس میں امریکی نمائندے کی شرکت سے لاعلمی ظاہر کردی جبکہ چین اور بھارت کی جانب سے اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ سنگاپور میں شنگریلا سکیورٹی سمٹ میں 49 ممالک کے 600 وفود نے شرکت کی تھی، اجلاس میں آسٹریلین وزیر اعظم، امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن اور چینی وزیر دفاع سمیت ان کے برطانوی ہم منصب نے بھی خطاب کیا جبکہ جاپان، کینیڈا، انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے نمائندگان نے بھی اظہار خیال کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C