سوئٹزرلینڈ: برقع پابندی کیخلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی تجویز
👁️ 74 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: برقع پابندی کیخلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر جرمانے کی تجویز
جنیوا (ڈیلی اردو/رائٹرز) سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے چہرے کے حجاب پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار سوئس فرانک (ایک ہزار 5 ڈالر) جرمانے کا بل پارلیمنٹ کو بھیج دیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کی جانب سے برقعے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کی تجویز کابینہ نے بھیجی ہے تاہم براہ راست اسلام کا نام نہیں لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تجویز کا ایک مقصد ماسک پہنے افراد کو پرتشدد احتجاج سے روکنا ہے تاہم مقامی سیاست دانوں، میڈیا اور کارکنان نے اس اقدام کو برقعے پر پابندی سے متعلق تعبیر کیا۔
کابینہ نے مشاورت کے بعد اس تجویز کو مجرمانہ فعل سے جوڑنے اور 10 ہزار فرینکس تک جرمانے کی سفارش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ چہرہ چھپانے پر پابندی کا مقصد عوام کی سلامتی اور امن و امان یقینی بنانا ہے اور سزا دینا ترجیح نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق قانونی ڈرافٹ میں قانون سے استثنیٰ بھی دے دیا گیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے جہاز میں سفر کے دوران، سفارتی اور عبادت کے مقامات میں استثنیٰ دینے کی تجویز دی ہے، اسی طرح صحت، سلامتی، موسمی صورت حال اور مقامی رسوم کے تحت چہرہ ڈھانپنا بدستور قابل عمل ہوگا۔
ڈرافٹ میں اپنےفن کے مظاہرے اور اشتہارات کے لیے فن کاروں کو بھی اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی شہری کو اظہار رائے اور اجتماع کا حق استعمال کرتے ہوئے ماسک پہننا ضروری ہوا تو حکام کی منظوری سے اجازت ہوگی اور امن و امان یقینی بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں چہرے کے نقاب پر پابندی گزشتہ برس بائیں بازو کی تنظیم کی تجویز پر عائد کی گئی تھی اور اس کے لیے ریفرنڈم کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل اسی گروپ نے 2009 میں میناروں پر پابندی کی مہم شروع کی تھی۔
پابندی کی تجویز دینے والے افراد نے چہرے کے نقاب کو انتہاپسندی اور سیاسی اسلام کا نشان قرار دیا تھا جبکہ مسلمان تنظیموں نے اس کی مذمت کرتےہوئے اس حوالے سے ووٹنگ کو امتیازی سلوک سے تعبیر کیا تھا اور قانونی کارروائی پر زور دیا تھا۔
اس سے قبل عوامی مقامات پر چہرے کے نقاب پر فرانس میں 2011 میں پابندی لگائی گئی تھی، ڈنمارک، آسٹریا، نیدرلینڈز اور بلغاریہ میں عوامی مقامات میں نقاب پر مکمل یا جزوی پابندی ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں مسلمانوں کی تعداد ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 5 فیصد ہے، جن میں سے اکثر کی جڑیں ترک، بوسنیا اور کوسوو سے ملتی ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی (ایس وی پی) اس مہم کا حصہ تھی جو چاہتی تھی کہ ملک میں عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔
ایس وی پی سے تعلق رکھنے والے رکنِ پارلیمنٹ اور ریفرنڈم کمیٹی کے چیئرمین والٹر ووبمین نے کہا تھا کہ ‘سوئٹزرلینڈ میں، ہماری روایت ہے کہ آپ اپنا چہرہ دکھائیں، یہ بنیادی آزادی کی علامت ہے’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C