ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
👁️ 76 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
استنبول(ڈیلی اردو) ترکیہ کے شہر استنبول میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے داعش سے مبینہ طور پر وابستہ 21 سالہ شخص کو ہلاک کردیا، جبکہ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ممکنہ دہشتگرد حملے کا منصوبہ بھی ناکام بنا دیا گیا۔
ترکیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق کارروائی استنبول کے علاقے سلطان بیلی میں ترک انٹیلی جنس ادارے اور پولیس نے مشترکہ طور پر کی۔ سیکیورٹی اداروں کو شبہ تھا کہ نوجوان داعش سے رابطے میں ہے اور ترکیہ میں دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکار جب مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچے تو اس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔
استنبول کے گورنر داؤد گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انٹیلی جنس اور پولیس اہلکاروں کی کارروائی کو سراہتے ہوئے ممکنہ خطرے کی بروقت نشاندہی اور تدارک پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترک حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ہلاک ہونے والے شخص کے داعش سے ممکنہ روابط اور حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C