سوات: اسکول وین پر حملے میں ہلاک ڈرائیور کی لاش کے ہمراہ دھرنا، ‘نتیجہ خیز’ کارروائی کا مطالبہ
👁️ 23 بار دیکھا گیا
سوات: اسکول وین پر حملے میں ہلاک ڈرائیور کی لاش کے ہمراہ دھرنا، ‘نتیجہ خیز’ کارروائی کا مطالبہ
پشاور (ڈیلی اردو/ وی او اے) خیبرپختونخوا کی وادیٴ سوات کے علاقے چار باغ میں پیر کو اسکول وین پر عسکریت پسندوں کے مبینہ حملے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
فائرنگ کے اس واقعے میں ڈرائیور ہلاک اور دو طلبہ زخمی ہوئے تھے ۔دونوں زخمی طلبہ کم سن ہیں جو اب بھی سیدو شریف کے مرکزی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
اسکو ل وین پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف سوات میں منگل کو تمام نجی تعلیمی ادارے بطور احتجاج بند رہے جب کہ واقعے کے خلاف مٹہ ڈگری کالج کے طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔
اسکول وین پر حملے کے خلاف سیاسی اور مذہبی جماعتیں مشترکہ طور پر احتجاج کر رہی ہیں۔ قوم پرست سیاسی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی نے مشترکہ طور پر مینگورہ کے نشاط چوک میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔
ادھر مقتول اسکول وین کے ڈرائیور کے ورثا مدین اور کالام روڈ پر لاش رکھ کر دھرنا دیے بیٹھے ہیں جس میں طلبہ سمیت سوات بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی انجمنوں اور کاروباری تنظیموں سے منسلک افراد شریک ہیں۔
نتیجہ خیز کارروائی کا مطالبہ
سوات سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی عیسیٰ خان خیل نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مظاہرین قاتلوں کی گرفتاری اور علاقے میں موجود مسلح نقاب پوش عسکریت پسندوں کے خلاف ‘نتیجہ خیز ‘کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سوات پولیس نے اس واقعے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ اس واقعے میں بچوں کو اسکول لے جانے والی گاڑی کے ڈرائیور کو ہدف بنا کر قتل کیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر وہ اس واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں۔
مقامی صحافی عیسی خان خیل کہتے ہیں کہ ہلاک ہونے والے ڈرائیور کے عزیز اور مقامی افراد نے پولیس کے اس مؤقف کو مسترد کیا ہے۔
مالاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس ذیشان اصغر نے ایک روز قبل وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ تحقیقات کے بعد اس واقعے کے اصل محرکات کے بارے میں کچھ بتایا جا سکتا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کا نوٹس
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے آبائی ضلع سوات میں اسکول وین پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس معظم جاہ انصاری کو ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا @IMMahmoodKhan کی ضلع سوات میں سکول وین پر فائرنگ کی مذمت
▪وزیر اعلیٰ نے آئ جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی،وزیر اعلیٰ کی فائرنگ سے جانبحق وین ڈرائیور کے اہلخانہ سے تعزیت، pic.twitter.com/pdIGoSntbV— Syed furqan (@furqanulwahab) October 10, 2022
حالیہ دنوں میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی دہشت گردی کے پے در پے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مذاکرات ختم، جنگ شروع
سیاسی اور دفاعی تجزیہ کار عامر رانا نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ سرحد پار افغانستان میں روپوش کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات ختم ہو گئے ہیں اور اب باقاعدہ طور پر جنگ شروع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے خاتمے پر اب بھی کچھ ابہام موجود ہے، جس کی وجہ سے تشدد اور دہشت گردی کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو اس ابہام کو ختم کرنا ہوگا، جو ریاست کی عمل داری قائم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، اگر یہ ابہام ختم نہ کیے گئے تو اس کے مزید خوف ناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
VIDEO: Around 2,000 students in Pakistan walk out of class in protest after a school bus attack
The driver was shot dead and a student critically wounded on Monday in the Swat Valley, which has seen a spike in attacks — mostly targeting security forces — in recent weeks pic.twitter.com/l3tYaNPhag
— AFP News Agency (@AFP) October 11, 2022
گھات لگا کر قتل کی وارداتوں کے بارے میں رانا عامر کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، ٹارگٹ کلنگ عسکریت پسند کرتے رہے ہیں کیوں کہ وہ اپنے مخالفین، حکومتی اداروں یا حکومت کا ساتھ دینے والوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C