سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
👁️ 227 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
نیو یارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق جنگ زدہ افریقی ملک سوڈان میں اس سال یکم جنوری سے لے کر 31 مئی تک کے پانچ ماہ کے عرصے میں مسلح ڈرونز کے ساتھ کیے جانے والے لاتعداد حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک ہو گئے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر فولکر ترک نے پیر 15 جون کے روز کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مسلح تنازعات میں جنگی ڈرونز کا استعمال ان خونریز تنازعات کو زیادہ سے زیادہ ہلاکت خیز بناتا جا رہا ہے اور ایسے حملوں سے شہری آبادیوں کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔
فولکر ترک نے کہا کہ سوڈان کی خانہ جنگی میں، جو اس وقت اپنے چوتھے سال میں ہے، متحارب فریقین کی طرف سے ایک دوسرے پر نہ صرف جنگی ڈرونز کے ساتھ حملوں میں بہت تیزی آ چکی ہے، بلکہ ساتھ ہی اس تنازعے میں ریپ اور جنسی تشدد کا بطور ہتھیار استعمال بھی بہت زیادہ ہو چکا ہے، جس کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے۔
فولکر ترک نے کہا، ’’اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اس سال جنوری سے مئی کیے آخر تک سوڈان کی خانہ جنگی میں ڈرون حملوں میں 1,000 سے زائد سویلین ہلاکتوں کو باقاعدہ ریکارڈ کیا۔‘‘
عالمی ادارے کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’سوڈان میں مسلسل کئی برسوں سے جاری خوفناک تنازعہ اب مزید بھیل بھی چکا ہے اور شدید تر بھی ہو چکا ہے اور اس کا نمایاں ترین پہلو اس تنازعے میں جنگی ہتھیاروں کے طور پر مسلح ڈرونز کا بہت زیادہ ہو چکا استعمال ہے۔‘‘
شمال مشرقی افریقہ کے ملک سوڈان میں موجودہ خانہ جنگی 15 اپریل 2023ء کو اس وقت شروع ہوئی تھی جب طاقت کی کشمکش میں ملکی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے مسلح دستے کھل کر آمنے سامنے آ گئے تھے اور ان کے درمیان دارالحکومت خرطوم میں کھلی جنگ کا آغاز ہو گیا تھا۔
تب سے آج تک یہ تنازعہ ختم نہیں ہو سکا اور اس وجہ سے ہزارہا انسان ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7378 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C