سویڈن: اردنی پائلٹ کو زندہ جلانے کے الزام میں داعش رکن پر فردِ جرم عائد
👁️ 180 بار دیکھا گیا
سویڈن: اردنی پائلٹ کو زندہ جلانے کے الزام میں داعش رکن پر فردِ جرم عائد
سٹاک ہوم (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) سویڈن کے ایک 32 سالہ شخص پر شام میں جلا کر موت کی سزا دینے میں مبینہ کردار کے لیے جنگی جرائم اور دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ نے اردن کے ایک پائلٹ کو پنجرے میں بند کر کے زندہ جلا دیا تھا۔
سویڈن میں استغاثہ نے منگل کے روز بتایا کہ ایک سزا یافتہ سویڈش شخص پر سن 2014 کے دوران شام میں “اسلامک اسٹیٹ” (داعش) کے شدت پسند گروپ کی جانب سے اردن کے پائلٹ کو پکڑنے اور اسے زندہ جلا کر ہلاک کرنے میں اس کے مشتبہ کردار کے لیے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
مشتبہ شخص پر الزام ہے کہ شدت پسند گروپ داعش نے جب پائلٹ کو انتہائی بہیمانہ انداز میں پنجرے میں بند کر کے آگ لگا کر قتل کیا، تو اس نے بھی مذکورہ پائلٹ کو لوہے کے پنجرے میں زبردستی ڈالنے اور بند کرنے میں مدد کی تھی۔
ہمیں کیس کے بارے میں مزید کیا معلوم ہے؟
جس 32 سالہ شخص اسامہ (فرضی نام) کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے، وہ سویڈن کے شہری ہیں اور ان کا تعلق مالمو شہر سے ہے۔ شبہ ہے کہ جب اردن کے نوجوان پائلٹ کو گرفتار کیا، تو انہیں زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے عمل میں انہوں نے بھی مدد کی تھی۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص پر شام میں سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے اور دہشت گردی کے جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکام اس قتل کے صحیح دن کا تعین کرنے سے قاصر ہیں، تاہم تحقیقات میں اس مقام کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں یہ قتل ہوا تھا۔
استغاثہ نے کہا، “تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح اور نقاب پوش شخص نے دوسروں کے ساتھ مل کر پائلٹ کو دھاتی پنجرے میں ڈالنے پر مجبور کیا۔ بعد میں پنجرے کو ایک ساتھی مجرم نے آگ لگائی، اور پائلٹ آگ کی لپٹوں کی زد میں آنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔”
پراسیکیوٹر ہینرک اولن نے کہا کہ “اس بہیمانہ قتل، جس میں ایک قیدی کو پنجرے میں ڈال کر زندہ جلا دیا گیا، کے پورے عمل کی ویڈیو گرافی کی گئی اور اسے پوری دنیا میں نشر کیا گیا تھا۔ اس کی اشاعت کے سبب اسلامک اسٹیٹ گروپ کے پرتشدد پروپیگنڈے میں غیر معمولی اضافہ بھی ہوا۔”
مدعا علیہ کی وکیل پیٹرا ایکلنڈ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے جائے وقوعہ پر موجود ہونے کا اعتراف کیا، تاہم اپنے اوپر عائد اس الزام کو مسترد کیا ہے۔
انہوں نے کہا،”وہ اس واقعے کے دوران اس جگہ پر موجود ہونے کا اعتراف کرتا ہے، تاہم اس کا دعویٰ ہے کہ استغاثہ نے حقائق کو جس انداز سے پیش اور بیان کیا ہے، اس طریقے سے اس نے عمل نہیں کیا۔”
سن 2014 میں جب نام نہاد اسلامی جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے خلاف آپریشن چل رہا تھا، اسی دوران رقہ کے قریب 24 دسمبر کے دن رائل اردن کی فضائیہ کے پائلٹ کے جیٹ کو مار گرانے کے بعد اسلامک اسٹیٹ نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
پھر اس گروپ نے جس بہیمانہ انداز سے زندہ جلا کر پائلٹ کو قتل کیا، اس کی ویڈيوز بڑے پیمانے پر آن لائن پھیلائی گئیں۔
پیرس، برسلز حملوں میں ملوث
سویڈن میں استغاثہ کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے شام میں سن 2014 کے دوران دہشت گرد گروپ آئی ایس (داعش) میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں یورپ واپس آگیا۔ اسے نومبر 2015 میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میں فرانس میں 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس حملے میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
سن 2016 کے برسلز حملوں میں کردار کے لیے سن 2023 میں بیلجیم میں اسی مشتبہ شخص کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس حملے میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بارہ مارچ کو فرانس نے تفتیش اور مقدمے کی سماعت کے لیے اسامہ کو نو ماہ کے لیے سویڈن کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ عدالتی کارروائی کے بعد اسے اپنی سزا کاٹنا جاری رکھنے کے لیے فرانس واپس بھیج دیا جائے گا۔
اسٹاک ہولم کی ایک ضلعی عدالت میں چار جون کو اس کیس کی مزید سماعت شروع ہونے والی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3411 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C