سپریم کورٹ نے حکومت کو پاکستان سٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا
👁️ 109 بار دیکھا گیا
سپریم کورٹ نے حکومت کو پاکستان سٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو پاکستان سٹیل مل کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا
عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اسٹیل مل ملازمین کو پرویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان سٹیل مل کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کی زمین عوام کی ملکیت ہے، فروخت نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے وزارت صنعت و پیداوار کے اکائونٹس منجمند کرنے کے حکم کیخلاف حکومتی درخواست خارج کر دی۔ وفاقی حکومت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئی۔
قبل ازیں حکومتی وکیل نے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ اپنا حکم خود ہی واپس لے چکی ہے، حکمنامہ واپس لینے کے بعد اپیل غیر موثر ہو چکی۔ جسٹس گلزار احمد نے سٹیل مل کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ کیوں نہ سٹیل ملز کے معاملے کا نوٹس لے لیں، پاکستان سٹیل مل کی پیداوار صفر ہے، اپنی جیبیں بھرنے کیلئے سٹیل مل کو تباہ کیا گیا۔
حکومتی وکیل نے کہا کہ پرویڈنڈ فنڈ کی ادائیگی کیلئے فنڈز نہیں، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کر رہے ہیں۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل بہت بڑا ادارہ تھا، سینکڑوں سٹیل ملز پاکستان سٹیل مل کے توسط سے چلتی تھیں، سٹیل ملز میں گاڑیاں، ٹرک اور راکٹ تک بنتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C