سپن بولدک اور چمن سرحد پر شدید جھڑپیں؛ 4 افغان شہری ہلاک، 3 ہاکستانی زخمی بڑے پیمانے پر نقل مکانی
👁️ 262 بار دیکھا گیا
سپن بولدک اور چمن سرحد پر شدید جھڑپیں؛ 4 افغان شہری ہلاک، 3 ہاکستانی زخمی بڑے پیمانے پر نقل مکانی
کوئٹہ/کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے سرحدی ضلع سپن بولدک اور پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر چمن میں گزشتہ شب پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم چار افغان شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں جس سے دونوں جانب سرحدی آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد خاندان اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
سپن بولدک میں چار افغان شہری ہلاک، کئی زخمی
اطلاعات کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری کے دوران سپن بولدک میں چار شہری ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقامی افراد نے بتایا کہ جھڑپیں رات گئے تک جاری رہیں، جس کے باعث سرحد سے ملحقہ علاقوں میں رہائشی خاندان اپنی حفاظت کے لیے گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں اور قندھار شہر کی طرف منتقل ہونے لگے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم کی وجہ سے صورتحال اور بھی سنگین رہی، کئی خاندانوں نے پوری رات کھلے آسمان تلے صحرا میں گزاری۔
ایک رہائشی کے مطابق:“ہماری رات بے چین اور خوفناک تھی۔ جھڑپوں کی آوازیں پوری رات سنائی دیتی رہیں۔ ہم سرحد سے تقریباً دو کلومیٹر دور رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں اپنے گھروں سے نکلنا پڑا۔“
چمن میں تین پاکستانی شہری زخمی
پاکستان کی جانب بلوچستان کے ضلع چمن کے سرحدی دیہاتوں میں بھی گولہ باری سے تین شہری زخمی ہوئے۔
سرحدی گاؤں گلدار باغیچہ میں ایک گولہ ایک مقامی گھر میں آ گرا جس سے ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچی زخمی ہو گئے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ فائرنگ کے آغاز کے ساتھ ہی سرحد کے قریب تمام دیہاتوں میں لوگ گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔
چمن شہر اور اس کے مضافات میں پوری رات خوف و ہراس کی فضا قائم رہی۔
کلی لقمان کے ایک رہائشی نے بتایا کہ جھڑپوں کا سلسلہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک جاری رہا۔
پھر حالات خاموش تو ہوئے مگر علاقے کی فضا اب بھی تناؤ کا شکار ہے۔
ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، سکیورٹی ہائی الرٹ
چمن کے ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے واقعے کے بعد ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن اور دیگر طبی مراکز میں اضافی عملہ، ایمرجنسی ادویات اور ضروری انتظامات فوری طور پر فراہم کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے رات بھر صورتحال پر نظر رکھی اور ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کیں۔
اس وقت فائرنگ کا سلسلہ رک چکا ہے تاہم سرحدی علاقوں کی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔
سرحد کی طویل بندش، مقامی کاروبار تباہ
چمن اور سپن بولدک کی سرحد 12 اکتوبر سے ہر قسم کی تجارت اور آمد و رفت کے لیے بند ہے، جس کے باعث مقامی کاروباری طبقہ بدترین مالی بحران کا شکار ہے۔
چمن کے تاجر رہنماؤں کے مطابق روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بیکار ہو چکے ہیں جبکہ افغانستان میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی تاجر اپنے گھروں کو واپس نہیں آ پا رہے۔
چمن کے تاجروں کا مطالبہ ہے کہ سرحد کو فوری طور پر عوامی آمد و رفت اور تجارت کے لیے کھولا جائے، اور دونوں ممالک اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C