سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی کا معاملہ: امریکی وفد کی بھارت میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
👁️ 88 بار دیکھا گیا
سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی کا معاملہ: امریکی وفد کی بھارت میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
نئی دہلی (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) امریکہ کے قومی سلامتی کے نائب مشیر جان فنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ وفد نے بھارت کا دورہ کیا ہے جہاں اس نے امریکہ کی سرزمین پر سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی میں مبینہ طور پر نئی دہلی کے ملوث ہونے کے معاملے پر حکام سے بات چیت کی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق جان فنر نے نئی دہلی میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اور بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقاتیں کی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان میتھیو ملر نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جان فنر نے سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی کی تحقیقات کے لیے بھارت کی جانب سے کمیٹی کے قیام اور ملوث شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اہمیت کو سراہا۔
White House deputy national security adviser Jon Finer led a US delegation to New Delhi where he noted the formation of an investigative panel by India to probe an unsuccessful plot to assassinate a Sikh separatist on US soil https://t.co/KVvWflyO7S
— Reuters (@Reuters) December 5, 2023
گزشتہ ہفتے امریکی محکمۂ انصاف نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی حکومت کے عہدیدار نے امریکی سرزمین پر ایک علیحدگی پسند سکھ رہنما کے قتل کا حکم دیا تھا۔
امریکہ میں جس سکھ رہنما کو قتل کیا جانا تھا، امریکی حکام نے اس کا نام گورپتونت سنگھ پنوں بتایا تھا جو ‘سکھ فار جسٹس’ نامی تحریک کے رہنما ہیں۔
گورپتونت سنگھ امریکہ اور کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں اور وہ خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما ہیں۔
حالیہ چند ہفتوں کے دوران امریکہ کے صدر جو بائیڈن سمیت قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان، وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنس نے اپنے بھارتی ہم منصبوں کے سامنے امریکی سکھ شہری کے قتل کی سازش کے معاملے کو اٹھایا تھا۔
بھارت نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں سرکاری عہدیدار کا نام سامنے آنے پر نہ صرف تشویش کا اظہار کیا تھا بلکہ کہا تھا کہ یہ حکومت کی پالیسی نہیں جب کہ نئی دہلی نے خود کو عہدیدار سے الگ کر لیا تھا۔
بھارت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کی باضابطہ طورپر تحقیقات کرے گا اور خدشات پر ضروری فالو اپ کارروائی کرے گا۔
امریکی محکمۂ انصاف کی دستاویزات کے مطابق بھارتی اہلکار نے سکھ رہنما کے قتل کا بندوبست کرنے کے لیے بھارتی شہری نکھل گپتا کی خدمات حاصل کی تھیں جسے معاوضے کے ایک لاکھ ڈالر میں سے، پیشگی ادائیگی کے طور پر 15 ہزار ڈالر دیے تھے۔
نکھل گپتا اس وقت جمہوریہ چیک میں حراست میں ہیں جنہیں امریکہ میں کرائے کے قتل، سازش اور دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے اور جلد انہیں امریکہ لایا جائے گا۔
امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی اور اس میں بھارت کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا معاملہ ایسے موقع پر سامنے آیا جب دو ماہ قبل ہی کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے الزام عائد کیا تھا کہ سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
بھارت نے کینیڈا کے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا اور کینیڈین حکومت سے تمام شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم امریکہ کی جانب سے اپنے بھارتی نژاد سکھ شہری کے قتل کی سازش کا الزام سامنے آنے کا معاملہ حیران کن ہے کیوں کہ دونوں ہی ملک چین کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے قریبی تعلقات مضبوط کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت ایک عرصے سے شکوہ کرتا رہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم سکھ علیحدگی پسند رہنما اس کے لیے خطرہ ہیں۔
بیرونِ ملک مقیم علیحدگی پسند سکھ رہنما اپنی ‘خالصتان تحریک’ کو زندہ کیے رکھے ہیں اور وہ بھارت سے آزادی حاصل کر کے ایک خودمختار ملک بنانا چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C