سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد
👁️ 76 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد
لاہور (اے ڈی شہزاد) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ضلع حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، ممشالی خان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہا تھا۔
ضلع گوجرانوالہ سے عبدالرحمان نامی دہشت گرد گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کلعدم تنظیم داعش سے ہے۔
ضلع شیخوپورہ سے کاشف محمود اور منصور نامی دہشت گرد گرفتار کئے گئے، لشکر جھنگوی کے گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے زریعہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C