سیالکوٹ میں چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوس پر پتھراؤ اور فائرنگ، 14 ملزمان گرفتار
👁️ 71 بار دیکھا گیا
سیالکوٹ میں چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوس پر پتھراؤ اور فائرنگ، 14 ملزمان گرفتار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس نے ضلع سیالکوٹ میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس پر مبینہ حملے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1571139112589234176?t=tUfNwEoYiS4vTI7oae-Y5Q&s=19
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پنجاب پولیس نے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا بلکہ اس واقع کا مقدمہ درج کرکے اب تک 14 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں چہلم سیدنا امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں سینکڑوں مجالس اور جلوسوں کے لیے بھرپور سکیورٹی فراہم کی اور امن امان کو یقینی بنایا، سیالکوٹ میں چند غیر ذمہ دار عناصر کی وجہ سے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا.1/3 pic.twitter.com/IphPzEKv3z
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 18, 2022
بیان میں کہا گیا ہے کہ واقع کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور وہ سیالکوٹ پولیس سے مکمل رابطے میں ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں چہلم سیدنا امام حسین علیہ اسلام کے سلسلے میں سیکڑوں مجالس اور جلوسوں کے لیے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی اور امن امان کو یقینی بنایا لیکن سیالکوٹ میں چند غیر ذمہ دار عناصر کی وجہ سے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔
قبل ازیں، ڈان نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں چہلم امام حسین ؑکے ماتمی جلوس پر مبینہ طور پرحملہ کرنے والے 30 ملزمان کے خلاف پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
سیالکوٹ پولیس کی طرف سے تھانہ حاجی پورہ میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ متعدد زائرین نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ اور دیگر شہدا کربلا کی یاد میں شہاب پورہ سے برآمد مرکزی ماتمی جلوس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ عالم چوک کے قریب لوہے کی سیخوں اور ہتھیاروں سے لیس لوگوں کے ایک گروہ نے زائرین کو زبردستی روکنے کی کوشش کی۔
مسلح افراد نے زائرین پر پتھراؤ کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر فائرنگ بھی کی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں لوگوں کے ایک گروہ کو ہاتھوں میں لوہے کی سلاخیں اور ہتھیار لے کر زائرین کے آنے کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور جیسے ہی وہ قریب پہنچتے ہیں تو مسلح افراد نعرے بازی کرتے ہوئے ان پر پتھراؤ اور فائرنگ کرنا شروع کرتے ہیں۔
فائرنگ اور پتھراؤ کے نتیجے میں محمد اعظم، غلام شبیر، سید حسن علی، مدثر علی، غلام عباس، محمد جمیل علی جعفر، محمد نعیم، محمد نواز، ثقلین علی، علی زمان، عظمت علی اور شہباز علی سخت زخمی ہوگئے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر فیصل کامران بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے جس کے بعد حملہ آور وہاں سے بھاگ نکلے۔
ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال منتقل کیا۔
حاجی پورہ پولیس نے 30 ملزمان بشمول خالد محمود، محمد زبیر، مزمل، عمیر، معاویہ، محمد وسیم، زین العابدین اور مولوی قیصر پر انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
ترجمان ضلع پولیس خرم شہزاد نے کہا کہ شہر کا امن و امان خراب کرنے والے شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C