سینیئر فوجی افسران کو قتل کرنے کی یوکرین کی سازش ناکام بنا دی گئی، روس
👁️ 57 بار دیکھا گیا
سینیئر فوجی افسران کو قتل کرنے کی یوکرین کی سازش ناکام بنا دی گئی، روس
ماسکو (ڈی پی اے/رائٹرز/ڈی پی اے) روس میں حکام نے جمعرات کو کہا کہ سینیئر روسی افسران کو قتل کرنے کی یوکرین کی متعدد سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے کہا کہ “روسی فیڈریشن کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدے پر فائز فوجی اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے ایک سلسلے کو روک دیا ہے۔”
اس نے ایک بیان میں کہا، “ان حملوں کی تیاری میں ملوث چار روسی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔”
سینیئر روسی دفاعی حکام نشانے پر
روسی سرکاری میڈیا ایجنسی تاس کے مطابق، رپورٹ کردہ ایک مثال میں، روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے کہا کہ یوکرین کے ایک ایجنٹ نے روسی دفاعی اہلکار کی گاڑی کے نیچے بم نصب کیا تھا۔
تاس نے ایف ایس بی کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “یہ ثابت ہوا ہے کہ یوکرین کی انٹیلی جنس سروسز کی طرف سے دہشت گردی کی کارروائی کے لیے بھرتی کیا گیا ایک روسی شہری نومبر 2024 میں مالڈووا اور جارجیا کے راستے ڈیپورٹی کی آڑ میں یوکرین سے ماسکو پہنچا تھا۔
ایف ایس بی نے کہا کہ یوکرین کا ایک اور انٹیلی جنس ایجنٹ وزارت دفاع کے ایک اہلکار کو تحفے کے طور پر بم پہنچانے کے لیے جا رہا تھا لیکن مطلوبہ ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ان دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی۔
اس ماہ کے اوائل میں روسی جنرل کا قتل
سترہ دسمبر کو روس کے نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن ٹروپس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلووف ماسکو میں اپنے اپارٹمنٹ کے باہر الیکٹرک اسکوٹر میں رکھے گئے بم پھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔
متعدد میڈیا اداروں نے گمنام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حملے کے پیچھے یوکرین کی سکیورٹی سروس (ایس بی یو) کا ہاتھ تھا۔
روس کی انٹیلی جنس ایجنسی ایف ایس بی نے کہا کہ اس نے قتل میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔
یوکرین کے توانائی کے اداروں پر روسی حملے
اس دوران یوکرین کو کرسمس کے دن ڈرون اور میزائل حملے کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔
زیلنسکی نے کہا، “پوٹن نے حملہ کرنے کے لیے کرسمس کا انتخاب جان بوجھ کر کیا۔ اس سے زیادہ غیر انسانی کیا ہو سکتا ہے۔ بیلسٹک میزائل سمیت 70 سے زیادہ میزائل اور سو سے زیادہ ڈرونز نے حملے کیے۔۔ ہدف ہمارا توانائی کا نظام ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C