سیکیورٹی فورسز نے رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیا
👁️ 124 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز نے رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیا
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے بانی ارکان میں شامل علی وزیر کو شمالی وزیرستان سے ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام اور سول انتظامیہ نے پیر کو علی وزیر کی گرفتاری تصدیق کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو آگاہ کیا کہ علی وزیر میران شاہ سے سرحدی قصبے رزمک جا رہے تھے۔ اسی دوران ڈمڈیل چیک پوسٹ پر انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ علی وزیر کو گرفتار کرنے کے بعد شمالی وزیرستان کے انتظامی مرکز میران شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان کے ضلعی پولیس افسر سلیم ریاض سے وائس آف امریکہ کے نمائندے نے رابطے کی متعدد بار کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
ضلعی پولیس افسر کے دفتر کے ایک اہلکار نے وائس آف امریکہ کو نام نہ ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ علی وزیر کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔علی وزیر اور پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات کے مقدمات درج ہیں۔
دو روز قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایک مقدمے میں علی وزیر اور منظور پشتین سمیت پشتون تحفظ موومنٹ کے متعدد رہنماؤں کی طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ان تمام افراد پر بانیٴ پاکستان کے خلاف نازیبا کلمات کی ادائیگی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
علی وزیر کی گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کا سرکاری اعلامیے باقاعدہ طور پر جاری نہیں کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ علی وزیر، منظور پشتین اور پی ٹی ایم کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
رپورٹس کے مطابق اتوار کو علی وزیر کے شمالی وزیرستان پہنچنے کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سیکیورٹی اہلکار متحرک ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔
علی وزیر کو رواں برس ہی مختلف مقدمات میں ضمانت ملنے یا بری ہونے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
علی وزیر کو دسمبر 2020 میں پشاور سے گرفتار کرکے کراچی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا اور وہ اس کے بعد سے کراچی سینٹرل جیل ہی میں قید تھے۔
وہ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پالیسیوں اور اس کی دیگر ریاستی امور میں مبینہ مداخلت پر کڑی تنقید کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
علی وزیر خیبر پخنونخوا میں کچھ عرصے قبل ضم ہونے والے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے آزاد حیثیت سے پہلی بار رکن قومی اسمبلی بنے ہیں۔
وہ احمد زئی وزیر قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونی ورسٹی سے تعلیم مکمل کی تھی۔ اپنے سیاسی نظریات اور اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں مبینہ کردار پر کھل کر اظہارِ خیال کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علی وزیر کے والد، بھائیوں، چچا، کزن سمیت خاندان کے 18 افراد مختلف واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C