سیکیورٹی فورسز کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، ایک اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 25 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، ایک اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) سیکیورٹی فورسز کی شمالی اور جنوبی وزیرستان کی دو الگ الگ کارروائیوں میں دو دہشت گرد اور ایک اہلکار ہوگئے، جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1645084619329662977?t=yZzSJPFa8CQ3sgFq0Cp1Pg&s=19
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اپریل کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کو جہنم واصل کردیا ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرح جنوبی وزیرستان کے ضلع کرامہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور شدید مقابلے کے بعد دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ تباہ کردیا گیا جب کہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔
اس مقابلے میں دوطرفہ فائرنگ کے دوران نائیک فضل جانان ہلاک ہوگئے جس کا آبائی تعلق ڈسٹرکٹ ہنگو سے ہے۔ نائیک فضل شہید کی عمر 32 سال تھی اور انہوں ںے سوگواران میں بیوہ، دوبیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس کا عمل جا ری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے مزید دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 400 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3491 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C