شام : حماہ میں سابق نظام کے 7 افراد گرفتار، ملیشیا کے بانی پر شہریوں کے قتل و تشدد کے الزامات
👁️ 87 بار دیکھا گیا
شام : حماہ میں سابق نظام کے 7 افراد گرفتار، ملیشیا کے بانی پر شہریوں کے قتل و تشدد کے الزامات
حماہ(ڈیلی اردو) شام کے صوبہ حماہ میں داخلی سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران سابق شامی نظام سے وابستہ 7 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں ’’فوج الشواہین‘‘ نامی ملیشیا کے بانیوں میں شامل ایک شخص بھی شامل ہے۔ گرفتار افراد پر شہریوں کے خلاف قتل، اغوا، تشدد، لوٹ مار اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
شامی خبر رساں ادارے سانا کے مطابق داخلی سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس نگرانی اور مسلسل معلومات کی بنیاد پر شاہین حمدان الشاہین کو گرفتار کیا، جس پر سابق نظام کے دور میں ’’فوج الشواہین‘‘ ملیشیا قائم کرنے میں کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق شاہین حمدان الشاہین نے 2015 میں سہیل الحسن کی قیادت میں فضائی انٹیلی جنس کے ساتھ کام شروع کیا، جس کے بعد وہ مختلف مسلح گروہوں کی تشکیل اور سرگرمیوں میں شامل رہا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ 2017 میں حماہ کے مشرقی دیہی علاقوں اور اثریا۔رقہ شاہراہ پر شہریوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں ملوث رہا۔
سانا کے مطابق گرفتار شخص پر تدمر سے دیر الزور تک مختلف علاقوں میں قتل، گرفتاری، تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کی کارروائیوں میں مسلح گروہوں کی قیادت کرنے کے الزامات بھی ہیں۔ اس سے تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اسی سلسلے میں حماہ کے مصیاف اور جنوبی دیہی علاقوں میں کی گئی الگ سکیورٹی کارروائیوں کے دوران مزید 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق نبیل عدنان اسماعیل اور غازی محمد اسماعیل سابق فضائی انٹیلی جنس سے وابستہ مسلح گروہوں میں کمانڈروں کے طور پر کام کرتے رہے اور ان پر شہریوں کے قتل، اغوا، لوٹ مار اور مالی طور پر بلیک میل کرنے کے الزامات ہیں۔
حکام کے مطابق طاہر یوسف المحمد اور طلال یوسف المحمد نامی دو بھائی سابق فضائی انٹیلی جنس اور سائنسی مطالعات و تحقیق کے مرکز سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر قیدیوں سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرکے ان کے اہل خانہ کو دباؤ میں لانے اور بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کی۔
سکیورٹی فورسز نے فصیل بدور کو بھی گرفتار کیا، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ 2012 سے سابق نظام کے مسلح گروہوں کا حصہ تھا اور حماہ و حلب کے مختلف دیہی علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں شریک رہا۔ آصف سلامہ نامی ایک اور شخص کو بھی حراست میں لیا گیا، جو 2018 تک سابق نظام کی فورسز میں معاون کے طور پر کام کرتا رہا۔
شامی حکام کے مطابق تمام گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے، جس کے بعد انہیں متعلقہ عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سابق نظام سے وابستہ ان افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جن پر شہریوں کے خلاف جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9267 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C