شام: ادلب میں ترک اور روس کے متعدد عسکری ماہرین ہلاک
👁️ 51 بار دیکھا گیا
شام: ادلب میں ترک اور روس کے متعدد عسکری ماہرین ہلاک
ماسکو + انقرہ (ڈیلی اردو/اے پی، ڈی پی اے، روئٹرز) روس نے تصدیق کی ہے کہ شام میں باغیوں کے زیر قبضہ آخری شہر ادلب میں ترکی اور روس کے ’کئی‘ عسکری ماہرین ہلاک ہوئے۔ ترکی اور روس ان ہلاکتوں کی ذمہ داری مختلف فریقوں پر عائد کر رہے ہیں۔
ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں جاری لڑائی میں کئی روسی اور ترک ماہرین ہلاک ہوئے ہیں۔
روس کے مطابق یہ فوجی ماہرین جنوری کے وسط میں مارے گئے تھے۔ تاہم روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
روسی بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وسط جنوری کے بعد سے ادلب کے علاقے میں جنگجوؤں نے ایک ہزار سے زیادہ حملے کیے، جن میں شامی فوجیوں اور سرکاری اہلکاروں سمیت کئی عام شہری بھی مارے گئے۔
کریملن کے ترجمان دیمیتری پیشکوف نے کہا کہ ادلب کی کشیدہ صورت حال کے حوالے سے صدر پوٹن اور ترک صدر کے مابین ابھی تک کوئی ملاقات طے نہیں لیکن ضرورت پڑنے پر ایسا فوری طور پر کیا جا سکتا ہے۔
ہلاکتوں کا ذمہ دار کون؟
روس ان ہلاکتوں کا ذمہ دار ادلب میں سرگرم ‘دہشت گردوں‘ کو قرار دیتا ہے جب کہ ترکی کا الزام ہے کہ اسد حکومت کی فورسز ان ہلاکتوں کی ذمہ دار ہیں۔ روس شامی حکومت کا قریبی اتحادی ملک ہے جب کہ ترکی اسد حکومت کے خلاف لڑنے والے شامی باغیوں کی حمایت کرتا ہے۔ سن 2018 میں روس اور ترکی نے ادلب میں ‘غیر عسکری علاقہ‘ بنانے پر اتفاق کیا تھا تاہم یہی معاہدہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کا باعث بھی بن رہا ہے۔
ادلب اور اس کے قریبی شامی علاقے حلب کے کچھ حصے شام میں حکومت مخالف باغیوں کے زیر اثر آخری علاقے ہیں۔ دسمبر کے مہینے سے شامی حکومتی فورسز نے ادلب کو باغیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے بڑی پیش قدمی شروع کر رکھی ہے۔
ادلب کے کچھ علاقوں میں ترک فوجی بھی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے تعینات ہیں۔ ترک فوجوں نے حکومتی فورسز کی پیش قدمی روکنے کے لیے وہاں اپنی کئی چوکیاں بھی بنا رکھی ہیں، جنہیں دمشق حکومت اپنی ریاستی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔
اسی علاقے میں ترک اور شامی فوجیوں کے مابین پیر تین فروری کے روز ہونے والے تصادم کے نتیجے میں سات ترک فوجی اور تیرہ شامی فوجی جاں بحق بھی ہو گئے تھے۔
ترکی نے روس سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ وہ دمشق حکومت کی فورسز کی پیش قدمی رکوانے کے لیے شامی حکومت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ تاہم روس کو ادلب میں بڑھتی ہوئی ‘دہشت گردانہ‘ سرگرمیوں پر تشویش ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C