شام: دمشق کے مضافات میں اسرائیلی میزائل حملے
👁️ 37 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے مضافات میں اسرائیلی میزائل حملے
دمشق (ڈیلی اردو) شام کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دمشق کے مضافات میں راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں دوفوجی زخمی ہوئے۔
خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے نام ظاہر کیے بغیر فوجی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شام کی فضائیہ نے اسرائیل سے داغے گئے میزائلوں کا بھرپور جواب دیا تاہم دو فوجی زخمی ہوگئے۔
سرکاری خبر ایجنسی نے فوجی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ ایئر دیفنس نے اسرائیل کے شمالی علاقوں سے آنے والے کئی میزائلوں کو کامیابی سے گرایا تاہم اس سے نقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شام پر اس طرح کے حملے اکثر رات وقت کیے جاتے ہیں تاہم فوجی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دوپہر کو کیا گیا۔
انسانی حقوق کے برطانوی ادارے اور شام کی اپوزیشن کی جانب جنگی جرائم کی کھوج لگانے والے ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میزائل دمشق کے شمال مغربی علاقے پر گرے۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں لبنان کے گروپ حزب اللہ کے اسلحے کے ڈپو ہیں، اس کے علاوہ شامی فوج کی تنصیبات اور ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا بھی موجود ہے۔
اسرائیل کے تازہ حملے سے قبل شام نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں جنوبی علاقے میں اسرائیل حملے کر رہا ہے تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل اس سے قبل بھی شام کے مختلف علاقوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں لیکن اسرائیل بہت کم ذمہ داری قبول کرتا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے، جن میں لبنان کا مضبوط گروپ حزب اللہ بھی شامل ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ شام میں خانہ جنگی کا سامنا کرنے والے صدر بشارالاسد کی فورسز کی مدد کر رہی ہے۔
یاد رہے نومبر 2019 میں اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں بمباری کی تھی، جس کےنتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ روز اسرائیل پر 4 راکٹ حملوں کے ردعمل میں اس نے ایرانی القدس فورس اور شامی فوج پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک رات میں ایرانی القدس فورس اور شامی فوجی اہداف جن میں ویئر ہاؤسز اور فوجی کمانڈ سینٹر بھی شامل ہیں، کو نشانہ بنایا ہے’۔
فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ ‘سب سے اہم ہدف دمشق کے مرکزی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کنٹرول تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، یہی وہ عمارت تھی جو ایران کے پاسداران انقلاب سازو سامان کی ایران سے شام اور شام سے آگے منتقلی کے لیے استعمال کرتی تھی’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C