شام میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ سے منسلک گروپ کا اہم رہنما ہلاک
👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ سے منسلک گروپ کا اہم رہنما ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) امریکی فوج نے کہا ہے کہ شام میں القاعدہ سے منسلک گروپ ‘حراس الدین’ کا ایک سینئر رہنما امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔
جمعرات کی شب شمال مغربی شام کے جس علاقے میں امریکہ نے کارروائی کی ہے یہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے عسکری دھڑے ‘ہیئت تحریر الشام’ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اسی باغی گروپ نے دسمبر میں بشار الاسد حکومت کا تختہ اُلٹ کر دمشق کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
امریکی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ “امریکی فورسز نے شمال مغربی شام میں ایک ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے جس میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم ‘حراس الدین’ کے سینئر رکن محمد صلاح ال زبیر مارے گئے۔”
https://x.com/CENTCOM/status/1885119568814776513?t=gQr0Ru6EGrhdFN3mxpP1jA&s=19
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کے مطابق زبیر کی گاڑی اس وقت امریکی ڈرون کا نشانہ بنی جب وہ سرمدا-ادلب شاہراہ پر سفر کر رہے تھے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک روز قبل ہی ‘حراس الدین’ نے عبوری صدر احمد الشرع کے حکم پر تنظیم تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سیریئن آبزرویٹری کے مطابق تنظیم نے ‘ہیئت تحریر الشام’ کے ساتھ مسلح تصادم سے بچنے کے لیے تنظیم کی تحلیل کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ ‘ہیئت تحریر الشام’ بھی 2016 تک القاعدہ کی شاخ تھی۔ تاہم پھر اس نے راہیں جدا کر لی تھیں۔
امریکہ میں قائم ‘سائٹ انٹیلی جینس’ گروپ کے مطابق ‘حراس الدین’ کی بنیاد 2018 میں رکھی گئی تھی۔ منگل کو تحلیل کے اعلان تک اس نے عوامی طور پر القاعدہ سے اپنی وفاداری کی تصدیق نہیں کی تھی۔
امریکہ نے 2019 میں ‘حراس الدین’ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور اس کے کئی رہنماؤں کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعامات کی پیش کش کی تھی۔
امریکہ نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں شمال مغربی شام میں گروپ کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے پے در پے فضائی حملے کیے تھے۔
امریکہ ‘ہیئت تحریر الشام’ کو اب بھی دہشت گرد گروپ قرار دیتا ہے۔ حالاں کہ اس نے گزشتہ برس اسد حکومت کے خاتمے کے بعد تنظیم پر سے کچھ پابندیاں اُٹھا لی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C