شام میں امریکی کانٹریکٹر کی ہلاکت: پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے
👁️ 30 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی کانٹریکٹر کی ہلاکت: پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے مشرقی شام میں پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ گروہوں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ یہ حملے جمعرات کو ایک ڈرون حملے میں امریکی کانٹریکٹر کی ہلاکت کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
U.S. carries out air strikes in Syria after American contractor killed https://t.co/vHpuHuqr96 pic.twitter.com/kFfbIlFuD7
— Reuters (@Reuters) March 24, 2023
وائس آف امریکہ کی نمائندہ کارلا باب کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی کانٹریکٹر جمعرات کو شمال مشرقی شام میں اتحادی فوجیوں کے اڈے پر یک طرفہ ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔
#BREAKING Eight pro-Iran fighters killed by US strikes in eastern Syria: monitor pic.twitter.com/J0g6x91OAm
— AFP News Agency (@AFP) March 24, 2023
انٹیلی جنس اداروں کا اندازہ ہے کہ یہ ‘ایرانی ساختہ’ ڈرون تھا جس کے نتیجے میں ایک کانٹریکٹر ہلاک اور پانچ امریکی فوجیوں سمیت چھ امریکی زخمی ہوئے تھے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعرات کو ہی جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ گروہوں کے زیرِاستعمال تنصیبات پر ‘متناسب اور سوچ سمجھ کر’ درست حملوں سے جواب دیا ہے۔
لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یہ فضائی حملے جمعرات کے حملے سمیت شام میں پاسداران انقلاب سے وابستہ گروہوں کی جانب سے اتحادی فورسز کے خلاف حالیہ حملوں کا جواب ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی گروہ کو ہماری فوج پر حملے کی کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔
امریکی وزیرِ دفاع نے اپنے بیان میں جوابی کارروائی کے دوران پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ گروہوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب بنیادی طور پر ایک متبادل فوجی قوت کے طور پر ایران کی باقاعدہ فوج کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس فورس کا قیام 1979 میں ایرانی انقلاب کے بعد نئے اسلامی نظام کے دفاع کے لیے عمل میں آیا تھا۔
جمعرات کو شمال مشرقی شام میں ہونے والے حملے سے متعلق پینٹاگان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ شام کے شہر حسکہ میں جمعرات کی دوپہر ایک بجکر 38 منٹ پر فوجی اڈے کی مینٹی ننس فیسلیٹی کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ شام میں شدت پسند تنظیم داعش کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے کے لیے لگ بھگ 900 امریکی فوجی مشرقی شام میں شامی کرد فورسز کی مدد کے لیے موجود ہیں۔
امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملےنے جمعرات کو قانون سازوں کو خبردار کیا کہ ایران دہشت گرد گروہوں اور خانہ جنگی میں سرگرم جنگجوؤں کی حمایت کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ کوغیرمستحکم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سینٹ کام کمانڈر جنرل ایرک کوریلا کے مطابق جنوری 2021 سے اب تک ایرانی پراکسیز نے عراق اور شام میں امریکی فوج پر 78 مرتبہ حملہ کیا ہے جس میں ڈرونز اور راکٹوں کو استعمال کیا گیا۔
انہوں نے جمعرات کو کیا جانے والا حملہ ہمارے فوجیوں اور شراکت دار فورسز پر حملوں کے سلسلے کا ایک اور واقعہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ : سلارزئی کے مقام پر فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ اہم دہشتگرد ہلاک
15/September/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری
15/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26292 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15541 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11827 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9133 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7417 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5162 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C