شام میں دو دھماکے، فرانسیسی صدر ماکروں محفوظ، 18 افراد زخمی
👁️ 120 بار دیکھا گیا
شام میں دو دھماکے، فرانسیسی صدر ماکروں محفوظ، 18 افراد زخمی
دمشق (ڈیلی اردو) شام کے دارالحکومت دمشق میں منگل کو اس ہوٹل کے قریب دو دھماکے ہوئے جہاں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں قیام پذیر تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے وقت صدر ماکروں ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔ وہ پہلے ہی شام کے صدارتی محل روانہ ہو چکے تھے، جہاں ان کی صدر احمد الشرع سے ملاقات طے تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آوازیں دمشق کے مختلف علاقوں میں سنی گئیں، جبکہ فور سیزنز ہوٹل کے نزدیک دھوئیں کے بادل بھی دیکھے گئے۔ واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سڑکیں بند کر دی گئیں اور متعدد ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
شامی وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک بم سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دوسرا ایک کچرے کے کنٹینر میں رکھا گیا تھا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے اس وقت ہوئے جب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی تیاریاں جاری تھیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکوں سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
37 سالہ مقامی شہری حمام حمود نے بتایا کہ انہوں نے تین ٹریفک پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں زمین پر پڑا دیکھا، جس کے بعد علاقے کو خالی کروا کر تمام راستے بند کر دیے گئے۔
دھماکے ایسے وقت میں ہوئے جب شامی سرکاری ٹیلی ویژن صدر ماکروں کی صدارتی محل آمد کا اعلان کر رہا تھا۔ تاہم فرانسیسی ایوانِ صدر (ایلیزے پیلس) نے واضح کیا ہے کہ ماکروں اپنا دورہ معمول کے مطابق جاری رکھیں گے۔
فرانس کے صدر ماکروں 2024 میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی یورپی رہنما ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ شام کی جنگ کے بعد تعمیرِ نو، سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور کثیرالجہتی نظام کے فروغ پر شامی قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں۔
انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے۔دھماکے ایسے وقت میں ہوئے جب شامی سرکاری ٹیلی ویژن صدر ماکروں کی صدارتی محل آمد کا اعلان کر رہا تھا۔ تاہم فرانسیسی ایوانِ صدر (ایلیزے پیلس) نے واضح کیا ہے کہ ماکروں اپنا دورہ معمول کے مطابق جاری رکھیں گے۔
فرانس کے صدر ماکروں 2024 میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی یورپی رہنما ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ شام کی جنگ کے بعد تعمیرِ نو، سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور کثیرالجہتی نظام کے فروغ پر شامی قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8956 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4796 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3566 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2935 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2560 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C