شام میں رواں سال 100 کے قریب افراد اغوا یا لاپتا، اقوام متحدہ
👁️ 372 بار دیکھا گیا
شام میں رواں سال 100 کے قریب افراد اغوا یا لاپتا، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ شام میں رواں سال کے آغاز سے اب تک کم از کم 97 افراد کے اغوا یا لاپتہ ہونے کے واقعات درج کیے گئے ہیں، جبکہجبری گمشدگیوں کی نئی رپورٹس بھی سامنے آ رہی ہیں۔
او ایچ سی ایچ آر کے ترجمان ثمین الکیتان نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا، ’’سابقہ حکومت کے خاتمے کو 11 ماہ گزرنے کے باوجود درجنوں اغوا اور جبری گمشدگیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔‘‘
یہ تعداد ان ایک لاکھ سے زائد افراد کے علاوہ ہے، جو معزول صدر بشارالاسد کے دورِ حکومت میں لاپتا ہوئے تھے۔ الکیتان نے بتایا کہ درست اعداد و شمار جاننا مشکل ہے۔ اسد کی حکومت گزشتہ سال اسلامی عسکریت پسند گروہ ’’حیات تحریر الشام‘‘ کے ہاتھوں 13 سالہ خانہ جنگی کے اختتام پر صرف 11 روزہ کارروائی میں گر گئی تھی۔
اقوام متحدہ کے مطابق کچھ خاندان اپنے پیاروں سے دوبارہ مل گئے ہیں، لیکن بیشتر تاحال اپنے لاپتا رشتہ داروں کے انجام سے لاعلم ہیں۔
او ایچ سی ایچ آر نے کہا کہ شام کی غیر مستحکم سلامتی کی صورت حال، خاص طور پر ساحلی علاقوں اور جنوبی شہر سویدہ میں حالیہ جھڑپوں کے بعد، لاپتا افراد کی تلاش کو انتہائی مشکل بنا رہی ہے، کیونکہ بہت سے لوگ خوف کے باعث بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
الکیتان کے مطابق کچھ افراد نے اقوام متحدہ سے بات کرنے پر دھمکیاں ملنے کی شکایات بھی کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ادارہ شامی سول ڈیفنس کے رضاکار حمزہ الامرین کی گمشدگی کے معاملے کو بھی اٹھا چکا ہے، جو 16 جولائی کو سویدہ میں انسانی ہمدردی کی سرگرمی کے دوران لاپتا ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ نے بین الاقوامی قوانین کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔
مئی میں شامی صدراتی دفتر نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں انصاف اور لاپتا افراد سے متعلق کمشنز قائم کیے جائیں گے جو اسد خاندان کے دورِ حکومت میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C