شام نے حلب ایئرپورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے کو ’جنگی جرائم‘ قرار دے دیا
👁️ 44 بار دیکھا گیا
شام نے حلب ایئرپورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے کو ’جنگی جرائم‘ قرار دے دیا
دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیل کی جانب سے ایک ہی ہفتے میں دوسری بار حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد شام کی وزارت خارجہ نے شہری آبادی پر اسرائیلی فضائی حملوں کو ‘جنگی جرائم’ کا مرتکب قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی بمباری کی وجہ سے ایئرپورٹ کے رن وے اور سروسز کو شدید نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل کو ان حملوں کا جواب دینا ہو گا۔‘
وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ’دشمن ملک اسرائیل نے بحیرہ روم سے حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر میزائل حملے کیے جس کی وجہ سے رن وے کو شدید نقصان پہنچا۔
شام کی خبر رساں ایجنسی ’سنا‘ نے اس سے قبل بتایا کہ شام کے دفاعی نظام نےکئی میزائلوں کو ناکام بنایا جبکہ مالی نقصانات کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں، دوسری جانب شام کی نجی ایئرلائن ’چام ونگ‘ نے اعلان کیا کہ اسرائیل حملوں کی وجہ سے حلب جانے والی تمام پروازوں کو دارلحکومت دمشق کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی نگراں تنظیم کے مطابق ایران سے منسلک ملیشیا کے گوداموں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بمباری کی وجہ سے حلب ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، شام میں اندرونی ذرائع پر انحصار کرنے والی تنظیم کے مطابق 2 میزائل حملوں میں شام میں ہتھیاروں کے ڈپو کو نقصان پہنچا، حملے کی وجہ سے آگ لگی جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔
خبر رساں ایجنسی سنا نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے حلب کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس سے ‘کچھ مادی نقصان’ ہوا۔
2011 سے اسرائیل نے اپنے شمالی پڑوسی ملک پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، اگرچہ اسرائیل انفرادی حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے، لیکن اس نے ان میں سے سینکڑوں حملوں کا اعتراف کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ہمیشہ اس طرح کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا مقصد ایران کو جارحیت سے روکنا ہے۔
یاد رہے، خبر رساں ایجنسی سنا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتے حلب ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے بھاری مالی نقصان ہوا تھا۔
علاقائی سفارتی اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اسرائیل کے ان حملوں میں ایرانی اور لبنانی حزب اللہ کے ساتھ ساتھ شامی حکومتی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C