شام کے جوہری مواد کی منتقلی پر امریکا اور اسرائیل سے اتفاق، آئی اے ای اے کو ذمہ داری سونپنے کی تیاری
👁️ 171 بار دیکھا گیا
شام کے جوہری مواد کی منتقلی پر امریکا اور اسرائیل سے اتفاق، آئی اے ای اے کو ذمہ داری سونپنے کی تیاری
دمشق (ڈیلی اردو) شام میں ایک حساس مقام پر موجود مبینہ جوہری مواد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے معاملے پر شام، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کئی ماہ سے جاری سفارتی رابطوں کے بعد اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طے پانے والے انتظام کے تحت بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) شام کے خفیہ مقام سائٹ 99 میں موجود جوہری مواد کو اپنی تحویل میں لے گی۔ اس مواد کی موجودگی طویل عرصے سے امریکا اور اسرائیل کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے خدشات دور نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ مقام کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد امریکی انتظامیہ نے اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی اور معاملے کے حل کے لیے آئی اے ای اے کو شامل کیا گیا۔
شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت پر ماضی میں خفیہ جوہری پروگرام چلانے اور الکِبار میں مبینہ جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔ اسرائیل نے 2007 میں الکِبار کے مقام کو فضائی حملے میں نشانہ بھی بنایا تھا۔
بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد آئی اے ای اے کو شام کے جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوئی۔ امریکی حکام کے مطابق شام کی موجودہ حکومت نے سائٹ 99 میں موجود مواد کی منتقلی کے معاملے میں تعاون کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو یہ خدشہ بھی تھا کہ ترکیہ شام کو مذکورہ مقام سے جوہری مواد حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ تاہم اب طے شدہ انتظام کے تحت مواد آئی اے ای اے کے حوالے کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ منتقلی کی حتمی تاریخ اور طریقہ کار کے بارے میں فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26382 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9267 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C