شجاعت حسین قتل کیس: پاراچنار میں قبائلی عمائدین کی پریس کانفرنس، ملزمان گرفتار کرنے کا مطالبہ
👁️ 49 بار دیکھا گیا
شجاعت حسین قتل کیس: پاراچنار میں قبائلی عمائدین کی پریس کانفرنس، ملزمان گرفتار کرنے کا مطالبہ
پاراچنار (محمد صادق) قبائلی ضلع کرم کے قباد شاہ خیل قبائل نے مطالبہ کیا ہے کہ سید شجاعت حسین کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور عدالتی احکامات نہ ماننے اور ملزمان کے ساتھ تعاون پر ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قباد شاہ خیل قبائل کے عمائدین سید رضا حسین، ڈاکٹر سید حسین جان، قاضی سید نعیم، سید اخلاق حسین، ماسٹر سید نظیر حسین، سید ماہر حسین اور دیگر عمائدین نے کہا کہ سولہ دسمبر 2016 کو سڑک کے اوپر پل بنانے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سید شجاعت حسین جان بحق اور سید احمد علی شاہ زخمی ہوگیا تھا۔
عمائدین نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے مگر ایس ایچ او کی ملی بھگت سے طویل عرصے سے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے جس سے عوام بے چینی اور مایوسی کا شکار ہیں اور لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔
عمائدین نے کہا کہ بار بار عدالت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے گرفتاری کے احکامات کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
عمائدین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اور غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔
عمائدین نے مزید کہا کہ بلا تاخیر ہمارے مطالبات پر عمل کرکے دو اقوام کو تصادم سے بچایا جائے اگر مطالبات پر عمل نہ کیا گیا اور انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C