شدت پسندوں اور گلگت بلتستان حکومت میں مذاکرات کے بعد سینیئر وزیر عبید اللہ بیگ سمیت تمام یرغمالی رہا
👁️ 25 بار دیکھا گیا
شدت پسندوں اور گلگت بلتستان حکومت میں مذاکرات کے بعد سینیئر وزیر عبید اللہ بیگ سمیت تمام یرغمالی رہا
گلگت سٹی (ڈیلی اردو/بی بی سی) گلگت بلتستان کے سینیئر وزیر عبید اللہ بیگ سمیت سیاحوں کو یرغمال بنانے والے مسلح شدت پسند گروہ اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد سینیئر وزیر، ان کے بیٹے سمیت تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1578660691539435520?t=a8Y0zpQykAIWi7CW981gHQ&s=19
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح شدت پسند گروہ اور حکومت کے مابین مذاکرات میں طے پایا ہے کہ مسلح گروہ کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات پر دس دنوں کے اندر ٹھوس پیش رفت ہو گی۔ مذاکرات کے موقع پر مسلح شدت پسند گروہ کے سربراہ مولوی عبدالحمید نے کہا کہ ’انھیں امید ہے کہ ان کے ساتھ کیا گیا وعدہ ایفا ہو گا اور دس روز میں ہمارے مطالبات پر پیش رفت ہوگی۔ پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں انھوں نے شدید ردعمل اور احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1578462075424190464?t=FJN0JUB6REVbzh130czvaw&s=19
یاد رہے کہ ایک مسلح شدت پسند گروہ نے گلگت بلتستان حکومت کے سینیئر وزیر کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کو گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی حدود میں بابوسر ٹاپ کے قریب یرغمال بنا لیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق یرغمال ہونے والوں میں سینیئر وزیر کے ہمراہ کچھ سیاح بھی موجود تھے جبکہ شدت پسند گروہ نے عبیداللہ بیگ کے ذریعے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کیے تھے۔
کرنل (ر) عبیداللہ بیگ نے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’وہ یہ نہیں کہیں گے کہ اُنھیں اغوا کیا گیا ہے۔ بس یہ ہے کہ ہمیں اور کچھ دیگر لوگوں کو یہاں پر ایک دوسرے سے فاصلے پر بٹھایا گیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ان لوگوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے ہمیں یہاں پر بٹھا دیا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ افراد نے کسی کے ساتھ بھی بدتمیزی نہیں کی ہے بلکہ سب کے ساتھ ان کا رویہ اچھا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان سمیت پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔
کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کے مطابق مسلح شدت پسند گروہ نے حکومت کے سامنے دو مطالبات پیش کیے ہیں جس میں پہلا مطالبہ گلگت اور ہری پور جیل میں قید اپنے چھ قیدیوں کی رہائی ہے اور دوسرا گلگت بلتستان میں اسلامی نظام کے نفاذ اور خواتین کی کھلیوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا ہے۔
ضلع دیامر اور چلاس کے مقامی لوگوں کے مطابق شدت پسند گروہ خود کو ’مجاہدین گلگت و بلتستان‘ کہلانا پسند کرتا ہے۔ یہ گروہ کچھ عرصے سے فعال ہے اور اس پر گلگت بلتستان میں ہونے والے دہشت گردی کے بڑے واقعات کا الزام ہے جن میں سنہ 2013 میں نانگا پربت پر غیر ملکی کوہ پیماؤں کا قتلِ عام، چلاس میں پولیس اہلکاروں کا قتل اور دیگر وارداتیں شامل ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1578472045548969985?t=yWf22PTmNxi7jxpxZ7HHSw&s=19
حالیہ پیش رفت میں جن لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے وہ سب لوگ نانگا پربت واقعے سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں الزامات ثابت ہونے پر گلگت اور ہری پور جیل میں مختلف سزائیں کاٹ رہے ہیں۔
بابوسر ٹاپ پر موجود مقامی لوگوں کے مطابق شدت پسند گروہ نے جمعے کے روز احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا اور یہ احتجاج دن بھر جاری رہا۔ اس دوران جمعے کی شام کے وقت کرنل (ر) عبیداللہ بیگ اپنے صاحبزادے کے ہمراہ اسلام آباد سے گلگت جا رہے تھے کہ احتجاج کے باعث ٹریفک میں پھنس گئے۔
اس موقع پر اُنھوں نے آگے بڑھ کر ان لوگوں سے بات کی۔ جب شدت پسند گروہ کو پتا چلا کہ یہ گلگت بلتستان حکومت کے سینیئر وزیر ہیں تو انھوں نے ان کو اپنے پاس روک لیا اور ان سے کہا کہ اب ان کی رہائی مطالبات منظور ہونے پر ہی ہو گی۔
گلگت بلتستان پولیس کے ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے تصدیق شدہ معلومات دستیاب نہیں ہیں تاہم کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کے مطابق کچھ لوگ جو ممکنہ طور پر سیاح ہیں وہ دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس واقعے کے بعد چلاس کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C