شمالی و جنوبی غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی، حملے جاری
👁️ 74 بار دیکھا گیا
شمالی و جنوبی غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی، حملے جاری
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) رفح میں تازہ ترین اسرائیلی کارروائیوں میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران کے ایک بیان کے رد عمل میں اسے ’تباہ‘ کیے جانے کا مستحق قرار دیا ہے۔
جنگ زدہ غزہ پٹی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج بروز اتوار بھی وہاں کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلیافواج نے مزید پیش قدمی کرتے ہوئے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، جن میں کئی گھر تباہ اور کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
شمالی غزہ میں شجاعیہ کے علاقے میں اسرائیل نے چار روز قبل اپنے ٹینک بھیجے تھے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اس علاقے میں متعدد گھروں پر شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
اسرائیلی افواج کا دعویٰ ہے کہ کل انہوں نے اس علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے کئی فلسطینی جنگجوؤں کو ہلاک کیا، ہتھیار برآمد کیے اور عسکری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ کل ہفتے کو اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں اپنے دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا اعلان بھی کیا تھا۔
غزہ پٹی میں اسرائیلی کارروائیوں کا سلسلہ گزشتہ برس سات اکتوبر سے جاری ہے، جب یورپی یونین، امریکہ اور کئی اور ممالک کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم حماس نے اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں تقریباﹰ 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 250 کو حماس کے جنگجو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ لے گئے تھے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق وہاں تب سے جاری اسرائیلی کارروائیوں میں تقریباﹰ 38,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں ہلاک ہونے والوں میں سے کم از کم ایک تہائی جنگجو تھے، جب کہ مجموعی طور پر جنگ کے دوران غزہ میں اب تک اس کے 300 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
حماس اور اس سے منسلک تنظیم اسلامک جہاد کا کہنا کہ شجاعیہ اور غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ان دنوں شدید لڑائی جاری ہے، جس کے دوران ان کی جانب سے اسرائیلی افواج پر راکٹ اور مارٹر گولے داغے گئے ہیں۔
رفح میں اموات
مصر کی سرحد کے قریب واقع رفح میں طبی عملے کا کہنا ہے کہ شہر کے وسط میں شبورہ کے علاقے میں ایک حالیہ اسرائیلی حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ان کے لاشوں کو خان یونس شہر کے ناصر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور آج ان کی تدفین کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی افواج کے مطابق رفح میں اس کی عسکری کارروائیوں کا مقصد وہاں حماس کے بچ جانے والے جنگجوؤں کا خاتمہ ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ آج بھی رفح میں اس کی کارروائیاں جاری رہیں، جن میں متعدد جنگجو ہلاک ہوئے اور خفیہ سرنگوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ، اسرائیل اور ایران
اسرائیلی افواج نے مزید بتایا کہ ہفتے کی رات انہوں نے لبنان میں ایک مقام پر ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کے عسکری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں تاہم واضح کیا ہے کہ اس خبر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے سرحدی علاقوں میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور حزب اللہ نے اسرائیل سے غزہ میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حالیہ عرصے میں اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین اس لڑائی میں شدت آئی ہے، جس کے بعد نہ صرف اسرائیل اور لبنان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا بلکہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔
جمعے کے روز اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اس کی جانب سے لبنان میں عسکری کارروائی شروع کرنے کی صورت میں ایک “تباہ کن جنگ” کا آغاز ہو گا۔
https://x.com/Israel_katz/status/1807131165628711402?t=0y0tayJbEHHeafEVl2HqqA&s=19
اس کے جواب میں ہفتے کو اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران کا یہ بیان اسے ‘تباہ‘ کیے جانے کے لیے کافی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا، “ایک ایسی حکومت جو تباہ کرنے کی دھمکی دے خود تباہ کیے جانے کی مستحق ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C