23/October/2022

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک، بچے سمیت 4 اہلکار زخمی

👁️ 20 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک، بچے سمیت 4 اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک، بچے سمیت 4 اہلکار زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں دو اہلکار ہلاک اور اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا خودکش حملہ آور پیدل تھا۔ گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

سرکاری ذرائع نے ڈیلی اردو کو مزید بتایا کہ اسپن وام موڑ کے قریب فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی گاڑی کے قریب ایک اٹھارہ سالہ نوجوان نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک کمسن بچے اور ایف ڈبلیو او کا سول ملازم بھی شامل ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1584137706548113408?s=19

ایف ڈبلیو او کی گاڑی بنوں سے شمالی وزیرستان کی طرف جارہی تھی۔

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

تاہم مقامی ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بتائی ہے۔

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ایک مجاہد ساتھی نے فوجی کانوائے کو استشہادی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کرنل سمیت ایک درجن کے قریب فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

محمد خراسانی نے کہا کہ ہم نے قیدی ساتھیوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے کہا تھا کہ تحریک اس حوالے سے اپنی پالیسی پر غور کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے ـ انہی واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج یہ حملہ ہوا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C