26/September/2024

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

👁️ 53 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جب کہ ہلاک خوارج معصوم شہریوں کے قتل اور میں ملک میں دہشتگرد کارروائیوں میں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاکستانی فوج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C