شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 3 اہلکار ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 3 اہلکار ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پیر کو ایک خودکش حملے سمیت عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں کم از کم تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ان کاررائیوں میں تین شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
Suicide attack targeting a security forces' convoy in North Waziristan. Reportedly, 3 killed and 9 wounded. #Pakistan https://t.co/emREeJTB5Q
— FJ (@Natsecjeff) May 15, 2023
سرکاری عہدے داروں کے درمیان ہونے والی سرکاری مراسلت میں دونوں واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو میر علی کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں کے ملٹری اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دونوں واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان کے دوسرے بڑے قصبے میرعلی سے ملحقہ علاقے عیدک کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔اس خودکش حملے میں تین عام لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے صحافی حاجی مجتبی نے بتایا کہ ضلعی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس خودکش حملے میں تین عام لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔
میرعلی کے عیدک پل پر ہونے والے خودکش حملے سے لگ بھگ دو گھنٹے قبل میر علی کے اوض محمد نامی گاؤں کے قریب نامعلوم عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کو دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کے علاوہ شمالی وزیرستان میں حافظ گل بہادر کی شوری مجاہدین بھی پر تشدد واقعات میں ملوث بتایئ جاتی ہے۔
شمالی وزیرستان سے ملحقہ جنوبی وزیرستان کے تحصیل سراروغہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف مخبروں اور انٹیلی جینس بنیادوں پر کارروائیاں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہیں۔ ان کاروائیوں میں متعدد عسکریت پسندوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C