شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد پر جھڑپ، دو فوجی اہلکار اور دو شدت پسند ہلاک
👁️ 84 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد پر جھڑپ، دو فوجی اہلکار اور دو شدت پسند ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مابین فائرنگ کے تبادلے کا یہ واقعہ اتوار کی رات شمالی وزیرستان میں پیش آیا۔ ٹی ٹی پی کی طرف سے گزشتہ برس یکطرفہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے کے بعد حملوں میں تیزی آئی ہے۔
پاکستانی فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے مابین پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اور دو عسکریت پسند مارے گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ اتوار کو دیر گئے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ہوا۔ یہ علاقہ شدت پسند گروہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا گڑھ رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے اور فوج نے جائے وقوعہ سے ہتھیاروں کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا ہے۔ بیان کے مطابق علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔ اگرچہ پاکستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے شمالی وزیرستان کو عسکریت پسندوں سے پاک کر دیا ہے لیکن اس علاقے میں گاہے بہ گاہے حملوں اور فائرنگ کے سلسلے سے یہ خدشات پیدا ہوتے ہیں کہ پاکستانی طالبان علاقے میں دوبارہ منظم ہو رہے ہیں۔
اگرچہ ٹی ٹی پی، افغان طالبان سے مکمل طور پر ایک الگ گروپ ہے تاہم یہ گروہ افغان طالبان کا قریبی اتحادی ہے۔ افغان طالبان نے دو دہائیوں کی جنگ کے بعد ملک سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد اگست 2021 کے وسط میں افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔
اقتدار پر اس قبضے نے ہمسایہ ملک پاکستان میں ٹی ٹی پی کو حوصلہ دیا۔ ٹی ٹی پی نے گزشتہ نومبر میں پاکستانی حکومت کے ساتھ یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا معاہدہ ختم کرنے کے بعد سے ملک میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C