شمالی، جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں فائرنگ، مذہبی عالم ہلاک، قبائلی ملک اغوا اور چیک پوسٹ نذر آتش
👁️ 380 بار دیکھا گیا
شمالی، جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں فائرنگ، مذہبی عالم ہلاک، قبائلی ملک اغوا اور چیک پوسٹ نذر آتش
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں فائرنگ، اغوا اور چیک پوسٹ کو نذر آتش کرنے کے تین الگ الگ واقعات پیش آئے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں فائرنگ، مذہبی عالم اور بیٹا ہلاک
قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں نامعلوم مسلح افراد نے بائی پاس روڈ پر ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مذہبی عالم مفتی فضل الرحمان اور ان کے کم عمر بیٹے نور الرحمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مفتی فضل الرحمان صوبائی علما ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے رکن تھے۔
جنوبی وزیرستان میں قبائلی مشر اغوا
قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن وانا میں شدت پسندوں نے قبائلی مشر ملک ہاشم کو اغوا کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ وانا بازار سے اپنی رہائش گاہ وچہ دانہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے زبردستی گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ملک ہاشم کا تعلق ایک بڑے قبیلے سے ہے۔ واقعے پر اہل علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاش جاری ہے، تاہم اب تک کوئی سراغ نہیں ملا۔
اورکزئی میں چیک پوسٹ نذر آتش
قبائلی ضلع اورکزئی کے اپر علاقے یخ کنڈاو میں نامعلوم شدت پسندوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ "خالہ چیک پوسٹ" کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ چیک پوسٹ حساس نوعیت کی تھی، تاہم واقعے کے وقت خالی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C