شیسپر گلیشئر کے سرکنے کا عمل تیز؛ ہنزہ میں سیلاب کا خطرہ
👁️ 223 بار دیکھا گیا
شیسپر گلیشئر کے سرکنے کا عمل تیز؛ ہنزہ میں سیلاب کا خطرہ
گلگت (ویب ڈیسک) شیسپر گلیشئر کے سرکنے کا عمل تیز ہو گیا جس کے باعث گرمیوں میں ہنزہ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
ڈائریکٹر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی فرید احمد کا کہنا ہے کہ شیسپر گلیشئر 3 ماہ کے دوران 1600 میٹر تک سرک چکی ہے، گلیشئر سرکنے سے پانی کا بہاؤ رک گیا جس سے مصنوعی جھیل بن گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پانی کا بہاؤ رکنے کی وجہ سے 2 بجلی گھروں کو بھی بند کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شیسپر گلیشئر سرکنے کے باعث گرمیوں میں جھیل سے پانی کے اخراج سے سیلاب کا امکان ہے۔
فرید احمد کا کہنا ہے کہ گلیشئر کے تیزی کے سرکنے کی صورت میں آبادی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جی بی ڈی ایم اے نے انتہائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے اور آبادی کو گلیشئر اور ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے بند بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آبادی کے لیے متبادل روڈ کی مرمت اور پُل کا انتظام کیا گیا ہے، کسی بھی خطرے کے پیش نظر خوراک کا ذخیرہ بھی کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C