صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو شاعر افگار بخاری سپرد خاک، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 82 بار دیکھا گیا
صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو شاعر افگار بخاری سپرد خاک، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) لکی مروت میں پشتو کے معروف و صدراتی ایوارڈ یافتہ شاعر سید ظہور عباس بخاری المعروف افگار بخاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شہید ہونے والے پشتو کے معروف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ظہور عباس بخاری المعروف افگار بخاری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید افگار بخاری کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان شاہ بخاری میں سپرد خاک کیا گیا۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
جنازہ میں ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم، تحریک فقہ جعفریہ کے مرکزی صدر علامہ رمضان توقیر، صوبائی صدر حمید حسین امامی اور بڑی تعداد میں شاعروں، ادیبوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت شہدا کے ورثا اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں کوئی عوامی نمائندہ موجود نہیں تھا۔
سید ظہور عباس بخاری المعروف افگار بخاری کو گزشتہ روز دہشت گردوں نے ان کے حجرے میں گھس اندھادھند فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ وہ لکی مروت امام بارگاہ کے متولی تھے۔
افگار بخاری کا اصل نام سید ظہور عباس شاہ تھا اور انکا شمار پشتو زبان کے مشہور شاعروں میں ہوتا تھا۔ شہید افگار بخاری پشتو ادب میں نمایاں خدمات پر صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کر چکے تھے۔
یاد رہے کہ سال 2012 میں بھی ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ معجزاتی طور پر بچ گئے تھے۔ جبکہ فروری 2018 کو بھی انکے گھر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
دوسری جانب افگار بخاری کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے قاری حسین گروپ نے قبول کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2450 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C