صدر ٹرمپ کا شامی صدر پر اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے اور غیرملکی جنگجوؤں کے انخلا پر زور
👁️ 211 بار دیکھا گیا
صدر ٹرمپ کا شامی صدر پر اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے اور غیرملکی جنگجوؤں کے انخلا پر زور
ریاض (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں شام کے عبوری صدر احمد الشرح سے ملاقات کے دوران ان پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے ابراہام اکارڈز پر دستخط کریں اور شام سے تمام غیرملکی ’دہشتگردوں‘ کو نکالنے کے اقدامات کریں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کے مطابق اس ملاقات میں صدر ٹرمپ نے شام کے لیے ایک “تاریخی موقع” کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ شامی قیادت خطے میں امن و استحکام کا نیا باب رقم کر سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے شامی قیادت کو پانچ اہم نکات پر عملدرآمد کی ہدایت دی:
1. ابراہام اکارڈز پر دستخط کے ذریعے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانا؛
2. شام میں موجود غیرملکی دہشتگردوں کو ملک سے بےدخل کرنا؛
3. بالخصوص فلسطینی گروہوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دینا؛
4. داعش کی واپسی کو روکنے کے لیے امریکی تعاون حاصل کرنا؛
5. شمال مشرقی شام میں موجود حراستی مراکز کی نگرانی کو سخت بنانا۔
کیرولائن کے مطابق ملاقات کے دوران روس، یوکرین اور غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جبکہ شامی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ شام مشرق اور مغرب کے درمیان ایک اہم تجارتی راہداری بن سکتا ہے۔
مزید برآں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام پر سے امریکی پابندیاں اٹھانے کے فیصلے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ بن سلمان نے اس اقدام کو “دلیرانہ” قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں بھی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے عمل کو فروغ دینے پر زور دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C