صدر ٹرمپ کی مداخلت پر روسی صدر پوٹن نے کییف پر حملے روک دیے
👁️ 217 بار دیکھا گیا
صدر ٹرمپ کی مداخلت پر روسی صدر پوٹن نے کییف پر حملے روک دیے
واشنگٹن (ڈیلی اردو)امریکہ کی درخواست پر روس نے یکم فروری تک کییف پر فضائی حملے روکنے پر اصولی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ یہ اقدام شدید سرد موسم کے دوران ممکنہ انسانی تباہی کو روکنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے بھی کہا ہے کہ اگر روس حملے روکے گا تو وہ بھی اپنی جنگی کارروائیاں روک دے گا۔
تاہم یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے واضح کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی باقاعدہ جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔ ان کے مطابق روس نے توانائی کے ڈھانچوں کی بجائے یوکرین کے شہری ڈھانچوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں روسی حملوں سے یوکرینی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
روسی صدر دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی کہ صدر ولادیمیر پوٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی درخواست قبول کی ہے، جس میں کییف پر بمباری وقتی طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ امن بات چیت کے لیے مناسب ماحول پیدا کیا جا سکے۔
حالیہ ہفتوں میں روسی حملے یوکرین کے توانائی نظام کو بری طرح متاثر کر رہے تھے، جس سے شدید سردیوں میں شہری کئی دن تک بجلی اور حرارت سے محروم رہے۔
یوکرین کے لیے آنے والے دن انتہائی مشکل ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ موسم کی پیش گوئی میں کییف کا درجہ حرارت منفی 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ روس کے حالیہ حملوں کے باعث شہر کے درجنوں رہائشی بلاکس ہیٹنگ سے محروم ہیں۔
یوکرین پر مسلط کردہ یہ جنگ آئندہ ماہ اپنے چوتھے سال میں داخل ہو جائے گی۔ اس جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی سفارتی کوششیں جاری ہیں لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دے دیے، صدر پزشکیان کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
02/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 7 افراد زخمی ہونے کا حوثیوں کا دعویٰ
02/November/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
02/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بنوں : علاقے بکا خیل مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
02/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26424 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15658 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11963 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7577 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5558 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C