صلاح الدین ہلاکت کیس: ڈی پی او رحیم یار خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا، جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم
👁️ 125 بار دیکھا گیا
صلاح الدین ہلاکت کیس: ڈی پی او رحیم یار خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا، جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم
لاہور (ویب ڈیسک) رحیم یارخان میں زیر حراست ملزم صلاح الدین کی ہلاکت کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان عمر فاروق سلامت کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم بھی دے دیا،جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست بھیج دی گئی۔
صلاح الدین کی ہلاکت کے معاملہ پر لاہور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لکھے گئے لیٹر اور ڈی پی او رحیم یار خان کو ہٹانے کے احکامات! pic.twitter.com/hHYlpL4QcV
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 5, 2019
لاہورہائیکورٹ کے ایک فاضل جج اس معاملے کی انکوائری کریں گے۔
پنجاب حکومت کے مطابق واقعے پر ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ڈی ایس پی سمیت دیگر ملوث اہلکاروں کو معطل بھی کیا جاچکا ہے جس کے بعد صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ خان کی سربراہی میں کی جارہی ہیں جب کہ ایس ایچ او سمیت مطلوب اہلکار ضمانت کرانے کے بعد شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ضلع رحیم یار خان میں اے ٹی ایم میں واردات کی کوشش کی گئی لیکن عملے نے سی سی ٹی وی میں ملزم کو پہچان کر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔
چوری کے دوران ملزم نے کیمرے میں دیکھ کر منہ چڑایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
بعد ازاں یہ خبر آئی کہ ملزم صلاح الدین کا پولیس حراست میں انتقال ہوگیا ہے۔ پولیس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ ملزم صلاح الدین کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ حوالات میں عجیب حرکتیں کرنے لگا جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزم طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں انتقال کر گیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر متضاد اطلاعات گردش کررہی ہیں۔ صلاح الدین کی موت پولیس تشدد سے ہونے کا الزام بھی عائد کیا جارہا ہے جبکہ متعدد تصویریں بھی زیر گردش ہیں۔
صلاح الدین کی پولیس اسٹیشن میں گفتگو کی ایک مبینہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں صلاح الدین خود سے بات کرنے والے مبینہ پولیس افسر سے کہہ رہا ہے کہ ‘ایک بات پوچھوں۔ مارو گے تو نہیں،،، آپ لوگوں نے مارنا کہاں سے سیکھا ہے؟’
صلاح الدین کی منہ چڑاتی تصویر اور مذکورہ جملہ سوشل میڈیا پر زبان زد عام ہوگیا ہے اور لوگ صلاح الدین کے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C