صومالیہ میں سرکاری عمارت کے قریب دھماکا اور فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 3 زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
صومالیہ میں سرکاری عمارت کے قریب دھماکا اور فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 3 زخمی
موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے دارالحکومت میں مسلح افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک عمارت کے باہر کار بم دھماکا کیا گیا جس کے بعد مسلح افراد گھر میں داخل ہوگئے اور فائرنگ کردی۔
Security forces in Somalia have ended a siege by al-Shabab extremists that killed 10 people and wounded three others at a home in the capital, Mogadishu. Officials say it was a rare attack on a private home by the al-Qaida-linked fighters. https://t.co/ib10mcbND7
— The Associated Press (@AP) February 22, 2023
سیکیورٹی اہلکار بھی فوراً پہنچ گئے اور جوابی کارروائی کی۔ کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
الشباب جو خود کو القاعدہ کی ایک شاخ کہتی ہے نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس عمارت میں صومالی فوج کے وہ افسران رہائش پذیر تھے جنھوں نے ہمارے خلاف حال ہی میں کیے گئے ایک آپریشن میں حصہ لیا تھا۔
فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے آس پاس کی عمارتوں میں محصور شہریوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا ورنہ جانی نقصان زیادہ ہوتا۔
سرکاری سطح پر ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ عسکریت پسندوں نے حملے کے لیے اس گھر کا انتخاب کیوں کیا اور اس گھر کے مکین کون تھے جب کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ صومالیہ میں فوج اور مقامی قبائلی ملیشیا نے امریکی فضائی حملوں اور اے ٹی ایم آئی ایس کے نام سے جانے والی افریقی یونین کی ایک فورس کی مدد سے الشباب کو ملک کے دیہی علاقوں تک محدود کردیا ہے۔
تاہم الشباب کے جنگجو ان علاقوں سے نکل کر گوریلا انداز میں دارالحکومت میں فوجیوں اور سرکاری عمارتوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5153 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C