طالبان نے افغان دارالحکومت کابل کی سیکیورٹی حقانی نیٹ ورک کے حوالے کر دی
👁️ 51 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغان دارالحکومت کابل کی سیکیورٹی حقانی نیٹ ورک کے حوالے کر دی
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) طالبان نے افغان دارالحکومت کابل کی سیکیورٹی حقانی نیٹ ورک کے سینئیر اراکین کے حوالے کردی ہے،جن کے القاعدہ سمیت غیر ملکی جہادی گروہوں کے ساتھ قریبی روابط رہے ہیں۔
وائس آف امریکہ کے نمائندے جیمی ڈیٹمر کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ملکوں سے تعلق رکھنے والے انٹیلی جنس کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو یہ ذمہ داری دینا پریشان کن امر ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ طالبان کے وعدے کچھ جب کہ ان کا عمل کچھ اور ہے۔ طالبان نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ 1996ء سے 2001ء تک کے دور کے بر عکس اعتدال کا راستہ اپنائے گی۔
انٹیلی جنس عہدے داروں کو یہ خدشہ بھی ہے کہ القاعدہ کو دوبارہ افغانستان میں میں راستہ دیا جا سکتا ہے، جس کا مطلب یہ ہوگا کہ گزشتہ سال طالبان نے امریکی عہدیداروں سے قطر میں جو وعدے کئے تھے، ان کی پاسداری نہیں کی جائے گی۔ طالبان نے دوحہ میں وعدہ کیا تھا کہ افغانستان کی سرزمین غیر ملکی جہادیوں کی آماجگاہ نہیں بننے دی جائے گی۔
جمعرات کے دن افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ، عبداللہ عبداللہ نے کابل میں خلیل الرحمٰن حقانی کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کی، مفاہمتی کونسل میں نامور عمائدین شامل ہیں جنھوں نے قطر کی بات چیت میں شرکت کی تھی۔ ۔
بعد ازاں، عبداللہ نے اس بات کا اعلان کیا کہ خلیل الرحمٰن حقانی افغان دارالحکومت کی سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے، اور یہ کہ انھوں نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ”کابل کے شہریوں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کی جائے گی”۔
امریکی محکمہ خزانہ نے فروری 2011ء میں خلیل الرحمٰن حقانی کو دہشت گرد قرار دیا تھا، اور کہا تھا کہ ان کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ ان کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں سے متعلق فہرست میں بھی شامل ہے۔
عبداللہ عبداللہ اور خلیل الرحمٰن حقانی کی ملاقات سے چند ہی گھنٹے قبل، طالبان نے افغانستان کی اسلامی امارات کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔
انٹیلی جنس کے ایک برطانوی عہدےدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ”یہ ایک پریشان کن حقیقت ہے کہ خلیل الرحمٰن حقانی کو کابل کی سیکیورٹی کا انچارج بنایا گیا ہے”۔
بقول ان کے، حقانی اور القاعدہ کے آپس میں پرانے تعلقات ہیں، آپ یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ وہ دراصل وہ ایک ہی ہیں، اس لیے یہ بات ممکن نہیں کہ وہ باہمی تعلقات منقطع کر دیں”۔
ایک ریٹائرڈ برطانوی سفارت کار ایور رابرٹس نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کابل کی سیکیورٹی کی نگرانی حقانی نیٹ ورک کے حوالے کرنے کا اقدام ایسا ہے، جیسے” آپ چوزوں کی رکھوالی لومڑی سے کروا رہے ہوں”۔
رابرٹس انسداد شدت پسندی کے پراجیکٹ میں ایک سینئر مشیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جو ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے پر حیران ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ پبلک ریلیشنز کے حوالے سے طالبان ہوش مند ثابت ہونگے، لیکن اس فیصلے سے ایسا نہیں لگتا
رابرٹس کے بقول، وہ اپنی تنظیم کا سب سے برا تاثر دینے والا پہلو سب کے سامنے رکھ رہے ہیں، جس سے خواتین، لڑکیوں اور سول سوسائٹی کو ایک خطرناک پیغام جائے گا۔ میرے خیال سے اس قدم سے یہ امکان بڑھ جاتا ہے کہ افغانستان دوبارہ بین الاقوامی دہشت گردی کا گڑھ بن جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C