21/September/2022

طالبان نے افغانستان میں ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کردی

👁️ 88 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
طالبان نے افغانستان میں ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کردی

طالبان نے افغانستان میں ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کردی

کابل (ڈیلی اردو) طالبان نے افغانستان میں 23 ملین سے زائد ویب سائٹس بلاک کرنے کے بعد ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور مقبول گیم پب جی پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی کا فیصلہ طالبان رہنما کے سکیورٹی سیکٹر کے نمائندوں اور شرعی قانون نافذ کرنے والی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں لیا گیا۔

طالبان نے افغانستان کے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

ٹک ٹاک اور پب جی پر 90 روز کے اندر پابندی عائد کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل طالبان حکومت نے غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والی 23 ملین سے زائد ویب سائٹس پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ سال طالبان حکومت نے نائیوں پر داڑھی منڈنے یا تراشنے پر پابندی عائد کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C