طالبان نے ماہِ رمضان میں جنگ بندی کا افغان حکومتی مطالبہ مسترد کردیا
👁️ 87 بار دیکھا گیا
طالبان نے ماہِ رمضان میں جنگ بندی کا افغان حکومتی مطالبہ مسترد کردیا
کابل (ڈیلی اردو/وائس آف امریکا) طالبان نے افغانستان حکومت کی طرف سے ماہِ رمضان کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ حکومت نے حال ہی میں یہ مطالبہ کیا تھا۔
افغان حکومت کا طالبان کو کہنا تھا کہ جنگ بندی کی صورت میں حکومت کورونا وائرس کی وبا سے بہتر طور پر نمٹ سکے گی۔
افغان طالبان کے دوحہ آفس کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکہ سے طے پانے والے معاہدے میں قیامِ امن کے لیے ایک فریم ورک طے کیا گیا ہے اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل و بین الاقوامی برداری بھی اس کی تائید کر چکی ہے۔
(2/2)
In a time that the lives of thousands of prisoners are being put into danger due to the coronavirus and hurdle are created in the way of the peace process and complete implementation of the Agreement, despite that, asking for ceasefire is not rational and convincing.— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) April 23, 2020
سہیل شاہین کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اگر معاہدے پر پوری طرح عمل ہو تو یہ ہمیں ایک پائیدار امن اور جنگ بندی کی طرف لے جائے گا۔
یاد رہے کہ رواں برس 29 فروری کو امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔
اس معاہدے کی رو سے 10 مارچ کو بین الافغان مذاکرات سے قبل حکومت کو طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کرنا تھا جواب میں طالبان کی جانب سے بھی ایک ہزار افغان قیدیوں کو رہا کیا جانا تھا۔
تاہم قیدیوں کے تبادلے کا عمل ست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے بین الافغان مذاکرات بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
طالبان کا مسلسل یہ اصرار ہے کہ وہ تمام قیدیوں کی رہائی سے پہلے ان مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔
افغانستان کے مذہبی امور کے وزیر عبدالحیم منیب نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے حکومت کورونا وائرس کے مشترکہ خطرے سے بہتر طور پر نمٹ سکے گی۔
طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں قیدیوں کی جانوں کو خطرہ ہے، جنگ بندی کا مطالبہ کرنا نا تو معقول ہے اور ناہی اس کی کوئی منطق ہے۔
افغان حکومت نے اب تک ملک کے 18 صوبوں سے 550 طالبان قیدیوں کر رہا کیا ہے۔
افغانستان کی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں میں سے 58 کو جمعرات کو رہا کیا گیا جب کہ طالبان اب تک افغان حکومت کے 60 قیدی رہا کر چکے ہیں۔
With 58 released yesterday, a total of 550 has been set free by the government to promote peace and fight the novel #COVID19. The release of another 950 will continue across prisons. https://t.co/QRVYCEYJMs
— Javid Faisal (@Javidfaisal) April 24, 2020
افغان سلامتی کونسل کے ترجمان کے مطابق افغانستان میں 11 مارچ کے صدارتی فرمان کے تحت امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں اور کرونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لیے ملک بھر کی جیلوں سے مجموعی طور پر 1500 طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری رہے گا۔
دوسری جانب طالبان کا مؤقف ہے کہ جب تک تمام قیدیوں کو رہا نہیں کر دیا جاتا، اس وقت تک وہ بین الافغان مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ افغان حکومت اس سے قبل متعدد بار جنگ بندی کا مطالبہ کرتی رہی ہے لیکن طالبان نے صرف ایک بار 2018 میں عیدالفطر کے موقع پر تین روز کی جنگ بندی قبول کی تھی۔
اگرچہ امریکہ، طالبان معاہدے کے بعد طالبان نے امریکی فورسز کے خلاف حملے روک دیے ہیں لیکن افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف اُن کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ طالبان جنگ بندی پر اسی وقت آمادہ ہوں گے جب یہ ان کے اپنے مفاد میں ہوگا۔
افغان امور کے تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ طالبان افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف قیدیوں کی رہائی اور دیگر معاملات پر جاری اختلافات دور ہونے تک حملے روک دیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد افغان حکومت، اقوامِ متحدہ اور بین الاقومی برداری طالبان پر جنگ بندی کے لیے زور دے رہی ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے بدھ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی تھی کہ طالبان جنگ بندی کا مطالبہ مان لیں گے۔
اشرف غنی نے متنبہ بھی کیا تھا کہ اگر طالبان نے کورونا وائرس کی وبا کے خطرے کا تدارک نہیں کیا تو اس کا نتیجہ انسانی المیے کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔
طالبان کی طرف سے یہ کہا جا چکا ہے کہ اگر اُن کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا سے کوئی متاثر ہوا تو وہ اس علاقے میں اپنی عسکری کارروائیاں عارضی طور پر روک دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C